شہید ِ صحافت (حامد میر)

شہید ِ صحافت (حامد میر)

(ایمرا نیوز آن لائن)
(بشکریہ جنگ لاہور)
یہ ایک ایسے صحافی کی کہانی ہے جسے گولی مار کر ختم کر دیا گیا لیکن اُس کی کہانی آج تک تمام نہیں ہو سکی۔ اس صحافی کو ماڈرن میڈیا اور ماس کمیونی کیشن کے کئی ماہرین اور اُستاد محض ایک قصہِ ماضی سمجھتے ہیں اور اُس کے اندازِ صحافت کو آئوٹ آف فیشن سمجھتے ہیں۔ کوئی مانے یا نہ مانے لیکن ماڈرن میڈیا کے بہت بڑے بڑے نام چند سال کے بعد کسی کو یاد بھی نہ رہیں گے لیکن اس آئوٹ آف فیشن صحافی کا نام آنے والے دور میں بھی زندہ رہے گا کیونکہ یہ صحافی بار بار جنم لیتا رہے گا اور نئے نئے ناموں سے اپنا پرانا کردار دہراتا رہے گا۔ اسے ہر دور میں باغی، سرکش اور وطن دشمن قرار دے کر سچ بولنے سے باز رکھنے کی کوشش کی جائے گی لیکن یہ باز نہیں آئے گا۔ اسے پہلے بھی اپنے انجام کا پتا تھا اُسے آئندہ بھی اپنے انجام کا پتا ہے۔ اُسے ہمیشہ سے پتا ہے کہ اُسے گولی مار دی جائے گی لیکن وہ اپنی موت میں قوم کی حیات دیکھتا ہے اور بار بار گولی کھانے کے لئے تیار رہے گا۔

غور طلب بات یہ ہے کہ اگر ارباب طاقت اس سرکش صحافی کو غدار اور وطن دشمن سمجھتے تھے تو اس پر کسی عدالت میں مقدمہ کیوں نہ چلایا گیا؟ گولی کیوں مار دی گئی؟ مقدمہ چلانا ایک مشکل کام ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ارباب طاقت اپنی مرضی کی عدالتیں بنا کر وہاں اپنی مرضی کے جج بٹھا دیتے ہیں لیکن ان مرضی کے ججوں کو بھی کچھ نہ کچھ ثبوت اور شہادتوں کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ ارباب طاقت کی مرضی کا فیصلہ صادر کر سکیں کیونکہ یہ فیصلے تاریخ کا حصہ بن کر عدلیہ کے کردار پر ایک داغ کی طرح ثبت ہو جاتے ہیں لہٰذا مقدمہ چلانے کے بجائے سرکشوں کو گولی مارنا یا اُن کی گردن اُڑا دینا ایک آسان راستہ ہے تاکہ کسی جج کے لئے مشکل پیدا نہ ہو کیونکہ ہم نے دیکھا ہے کہ ناانصافی کرنے والے کئی ججوں کو بعد میں ڈرائونے خواب آتے ہیں اور یہ جج پوری قوم کے لئے ڈرائونا خواب بن جاتے ہیں۔ ہم جس سرکش صحافی کا ذکر کر رہے ہیں اسے کسی عدالت میں پیش نہ کیا گیا بلکہ اُن کے دفتر سے اُٹھا کر انہیں گولی مار دی گئی۔ تاریخ کا کمال دیکھئے۔ اس صحافی کو آج غدار کی حیثیت سے نہیں بلکہ برصغیر پاک و ہند کا پہلا شہید صحافت قرار دیا جاتا ہے۔ اس شہید صحافت کا نام مولوی محمد باقر جو 1857کے زمانہ غدر میں ’’دہلی اُردو اخبار‘‘ کے ایڈیٹر تھے۔ مولوی محمد باقر نے دہلی کے اس پہلے اُردو اخبار کا اجراء 1837میں کیا تھا۔ ہندوستان میں اُردو کا پہلا اخبار ’’جام جہاں نما‘‘ کے نام سے کلکتہ میں شروع ہوا۔ یہ اخبار ایسٹ انڈیا کمپنی کی گود میں پروان چڑھا لیکن مولوی محمد باقر ایسٹ انڈیا کمپنی کے ناقدین میں شمار ہوتے تھے۔ وہ یہ اخبار اپنے بیٹے مولانا محمد حسین آزاد کی مدد سے شائع کرتے جو سیاسی حالات پر شاعرانہ تبصرے کیا کرتے۔ 10مئی 1857ء کو میرٹھ کی فوجی چھائونی میں ہندو اور مسلمان سپاہیوں نے انگریزوں کے خلاف بغاوت کی تو دہلی کے تخت پر آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر براجمان تھے۔ بہادر شاہ ظفر کا اقتدار صرف اُن کے شاہی محل تک محدود تھا۔ کسی زمانے میں مولوی محمد باقر کو اپنے دوست شاعر شیخ محمد ابراہیم ذوق کی وساطت سے بہادر شاہ ظفر کے دربار تک رسائی حاصل تھی کیونکہ ذوق کا شمار بادشاہ کے اُستادوں میں ہوتا تھا۔ ذوق کی وفات کے بعد مرزا غالب شاہی دربار سے وابستہ ہو گئے۔ ذوق اور غالب کی معاصرانہ چشمک کسی سے ڈھکی چھپی نہ تھی۔ ایک دفعہ ذوق کی سواری غالب کے محلے سے گزری تو غالب نے پھبتی کسی
بنا ہے شاہ کا مصاحب پھرے ہے اِتراتا
کچھ دن بعد ذوق نے غالب کو شاہی مشاعرے میں مدعو کر لیا۔ غالب مشاعرے میں آئے تو ذوق نے بادشاہ کی موجودگی میں فرمائش کی کہ وہ آپ نے مجھ پر ایک فقرہ کسا تھا ذرا اُس کا دوسرا مصرعہ تو پڑھ دیں۔ غالب نے یہ شعر کچھ یوں سنایا؎
بنا ہے شاہ کا مصاحب پھرے ہے اِتراتا
وگرنہ شہر میں غالب کی آبرو کیا ہے
غالب نے اس شعر کی مدد سے مشاعرہ لوٹ لیا اور بادشاہ کے منظور نظر بن گئے لیکن مولوی محمد باقر اپنے اخبار میں غالب کی اکثر خبر لیتے رہتے تھے جس کی وجہ سے اُن کا اخبار اینٹی اسٹیبلشمنٹ سمجھا جاتا تھا۔ جب 1857ء کی بغاوت ہوئی تو ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔ باغی سپاہیوں کو قیادت کی ضرورت تھی۔ انہیں کسی مرکز کی تلاش تھی تاکہ وہ اپنی بغاوت کو منظم کر کے ہندوستان سے ایسٹ انڈیا کمپنی کی حکومت کو ختم کر سکیں۔ باغی سپاہیوں نے دہلی میں جمع ہونا شروع کر دیا اور بہادر شاہ ظفر پر زور دیا کہ ظِل سُبحانی صرف مشاعروں کی صدارت نہ کیا کریں بلکہ باغیوں کی قیادت بھی قبول فرمائیں۔ بہادر شاہ ظفر پس و پیش سے کام لیتا رہا۔ اس دوران مولوی محمد باقر کو بھی یہ احساس ہو گیا کہ بہادر شاہ ظفر کو ہندوستان کے اصلی حکمران کے طور پر اُجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔ یہ وہ موقع تھا جب انہوں نے فیصلہ کیا کہ ایک صحافی کی حیثیت سے حق اور باطل کی لڑائی میں نیوٹرل رہنا بزدلی اور بددیانتی ہے۔ لاہور سے شائع ہونے والے اُردو کے ایک اخبار ’’کوہِ نور‘‘ نے باغیوں کو مفسدین اور انگریزی فوج کو ’’دلیران انگریزی‘‘ لکھنا شروع کر دیا۔ ’’کوہ نور‘‘ کے ایڈیٹر منشی ہر سُکھ رائے کو ایسٹ انڈیا کمپنی سے مالی معاونت ملتی تھی اور ان صاحب کا قلم غیر ملکی سامراج کا گماشتہ بن چکا تھا۔ مولوی محمد باقر نے باغیوں کو مفسدین کے بجائے مجاہدین لکھنا شروع کر دیا اور اپنے اخبار کا نام بدل کر ’’اخبار الظفر‘‘ رکھ دیا۔ دہلی کالج کے پرنسپل فرانسس ٹیلر نے انہیں بہت سمجھایا کہ مصلحت سے کام لو کیونکہ بہادر شاہ ظفر کی کمزور حکومت چند دنوں کی مہمان ہے لیکن مولوی محمد باقر نے جان کی بازی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ دہلی کے نیشنل آرکائیوز میں مولوی محمد باقر کے مئی تا ستمبر 1857ء تک کے اداریے محفوظ ہیں جن کے مطالعے سے پتا چلتا ہے کہ مولوی محمد باقر اپنا اخبار تحریک آزادی کے لیے وقف کر چکے تھے لیکن اُنہوں نے افواہوں اور سنی سنائی باتوں کو اپنے اخبار میں جگہ نہیں دی بلکہ وہ اس خطے کے پہلے صحافی تھے جس نے ’’فیک نیوز‘‘ کو بے نقاب کیا۔ جب بغاوت عروج پر پہنچی تو انگریزوں نے ہندو مسلم اتحاد توڑنے کے لیے دہلی کے در و دیوار پر یہ پوسٹر چپکانا شروع کر دیئے کہ مسلمانوں کا اصل دشمن انگریز نہیں بلکہ ہندو ہے کیونکہ انگریز اہلِ کتاب ہے۔ مولوی محمد باقر نے ان پوسٹروں کے پیچھے چھپی سازش کو بے نقاب کیا۔ دہلی میں ایسے لوگوں کی کمی نہ تھی جو منشی ہر سُکھ رائے کی طرح انگریزوں سے ملے ہوئے تھے لہٰذا ان غداروں نے مجاہدین میں اختلافات پیدا کر دیئے اور انگریز شہر میں گھس آئے۔ 14ستمبر 1857ء کو مولوی محمد باقر کو اُن کے اخبار کے دفتر سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ محمد حسین آزاد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
16ستمبر 1857ء کو انہیں فرانسس ٹیلر کے قتل کے الزام میں میجر ولیم ہڈسن کے حکم پر گولی مار دی گئی حالانکہ مولوی محمد باقر نے ٹیلر کے قتل کا واقعہ اپنے اخبار میں خود ایک عینی شاہد کے طور پر شائع کیا تھا۔ میجر ولیم ہڈسن نے مولوی محمد باقر کا جسمانی وجود ختم کر دیا لیکن اُن کی کہانی ختم نہ کر سکا۔ مولوی محمد باقر کو مختلف ادوار میں کئی میجر ولیم ہڈسن بار بار گولی مار چکے ہیں لیکن وہ بار بار زندہ ہو جاتا ہے۔ بار بار کوئی نہ کوئی منشی ہر سُکھ رائے ’’دلیران انگریزی‘‘ کا گماشتہ بن کر مولوی محمد باقر کو غدار قرار دیتا ہے لیکن تاریخ میں مولوی محمد باقر کا نام برصغیر پاک و ہند کے پہلے شہید ِصحافت کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گا۔

xosotin chelseathông tin chuyển nhượngcâu lạc bộ bóng đá arsenalbóng đá atalantabundesligacầu thủ haalandUEFAevertonxosofutebol ao vivofutemaxmulticanaisonbetbóng đá world cupbóng đá inter milantin juventusbenzemala ligaclb leicester cityMUman citymessi lionelsalahnapolineymarpsgronaldoserie atottenhamvalenciaAS ROMALeverkusenac milanmbappenapolinewcastleaston villaliverpoolfa cupreal madridpremier leagueAjaxbao bong da247EPLbarcelonabournemouthaff cupasean footballbên lề sân cỏbáo bóng đá mớibóng đá cúp thế giớitin bóng đá ViệtUEFAbáo bóng đá việt namHuyền thoại bóng đágiải ngoại hạng anhSeagametap chi bong da the gioitin bong da lutrận đấu hôm nayviệt nam bóng đátin nong bong daBóng đá nữthể thao 7m24h bóng đábóng đá hôm naythe thao ngoai hang anhtin nhanh bóng đáphòng thay đồ bóng đábóng đá phủikèo nhà cái onbetbóng đá lu 2thông tin phòng thay đồthe thao vuaapp đánh lô đềdudoanxosoxổ số giải đặc biệthôm nay xổ sốkèo đẹp hôm nayketquaxosokq xskqxsmnsoi cầu ba miềnsoi cau thong kesxkt hôm naythế giới xổ sốxổ số 24hxo.soxoso3mienxo so ba mienxoso dac bietxosodientoanxổ số dự đoánvé số chiều xổxoso ket quaxosokienthietxoso kq hôm nayxoso ktxổ số megaxổ số mới nhất hôm nayxoso truc tiepxoso ViệtSX3MIENxs dự đoánxs mien bac hom nayxs miên namxsmientrungxsmn thu 7con số may mắn hôm nayKQXS 3 miền Bắc Trung Nam Nhanhdự đoán xổ số 3 miềndò vé sốdu doan xo so hom nayket qua xo xoket qua xo so.vntrúng thưởng xo sokq xoso trực tiếpket qua xskqxs 247số miền nams0x0 mienbacxosobamien hôm naysố đẹp hôm naysố đẹp trực tuyếnnuôi số đẹpxo so hom quaxoso ketquaxstruc tiep hom nayxổ số kiến thiết trực tiếpxổ số kq hôm nayso xo kq trực tuyenkết quả xổ số miền bắc trực tiếpxo so miền namxổ số miền nam trực tiếptrực tiếp xổ số hôm nayket wa xsKQ XOSOxoso onlinexo so truc tiep hom nayxsttso mien bac trong ngàyKQXS3Msố so mien bacdu doan xo so onlinedu doan cau loxổ số kenokqxs vnKQXOSOKQXS hôm naytrực tiếp kết quả xổ số ba miềncap lo dep nhat hom naysoi cầu chuẩn hôm nayso ket qua xo soXem kết quả xổ số nhanh nhấtSX3MIENXSMB chủ nhậtKQXSMNkết quả mở giải trực tuyếnGiờ vàng chốt số OnlineĐánh Đề Con Gìdò số miền namdò vé số hôm nayso mo so debach thủ lô đẹp nhất hôm naycầu đề hôm naykết quả xổ số kiến thiết toàn quốccau dep 88xsmb rong bach kimket qua xs 2023dự đoán xổ số hàng ngàyBạch thủ đề miền BắcSoi Cầu MB thần tàisoi cau vip 247soi cầu tốtsoi cầu miễn phísoi cau mb vipxsmb hom nayxs vietlottxsmn hôm naycầu lô đẹpthống kê lô kép xổ số miền Bắcquay thử xsmnxổ số thần tàiQuay thử XSMTxổ số chiều nayxo so mien nam hom nayweb đánh lô đề trực tuyến uy tínKQXS hôm nayxsmb ngày hôm nayXSMT chủ nhậtxổ số Power 6/55KQXS A trúng roycao thủ chốt sốbảng xổ số đặc biệtsoi cầu 247 vipsoi cầu wap 666Soi cầu miễn phí 888 VIPSoi Cau Chuan MBđộc thủ desố miền bắcthần tài cho sốKết quả xổ số thần tàiXem trực tiếp xổ sốXIN SỐ THẦN TÀI THỔ ĐỊACầu lô số đẹplô đẹp vip 24hsoi cầu miễn phí 888xổ số kiến thiết chiều nayXSMN thứ 7 hàng tuầnKết quả Xổ số Hồ Chí Minhnhà cái xổ số Việt NamXổ Số Đại PhátXổ số mới nhất Hôm Nayso xo mb hom nayxxmb88quay thu mbXo so Minh ChinhXS Minh Ngọc trực tiếp hôm nayXSMN 88XSTDxs than taixổ số UY TIN NHẤTxs vietlott 88SOI CẦU SIÊU CHUẨNSoiCauVietlô đẹp hôm nay vipket qua so xo hom naykqxsmb 30 ngàydự đoán xổ số 3 miềnSoi cầu 3 càng chuẩn xácbạch thủ lônuoi lo chuanbắt lô chuẩn theo ngàykq xo-solô 3 càngnuôi lô đề siêu vipcầu Lô Xiên XSMBđề về bao nhiêuSoi cầu x3xổ số kiến thiết ngày hôm nayquay thử xsmttruc tiep kết quả sxmntrực tiếp miền bắckết quả xổ số chấm vnbảng xs đặc biệt năm 2023soi cau xsmbxổ số hà nội hôm naysxmtxsmt hôm nayxs truc tiep mbketqua xo so onlinekqxs onlinexo số hôm nayXS3MTin xs hôm nayxsmn thu2XSMN hom nayxổ số miền bắc trực tiếp hôm naySO XOxsmbsxmn hôm nay188betlink188 xo sosoi cầu vip 88lô tô việtsoi lô việtXS247xs ba miềnchốt lô đẹp nhất hôm naychốt số xsmbCHƠI LÔ TÔsoi cau mn hom naychốt lô chuẩndu doan sxmtdự đoán xổ số onlinerồng bạch kim chốt 3 càng miễn phí hôm naythống kê lô gan miền bắcdàn đề lôCầu Kèo Đặc Biệtchốt cầu may mắnkết quả xổ số miền bắc hômSoi cầu vàng 777thẻ bài onlinedu doan mn 888soi cầu miền nam vipsoi cầu mt vipdàn de hôm nay7 cao thủ chốt sốsoi cau mien phi 7777 cao thủ chốt số nức tiếng3 càng miền bắcrồng bạch kim 777dàn de bất bạion newsddxsmn188betw88w88789bettf88sin88suvipsunwintf88five8812betsv88vn88Top 10 nhà cái uy tínsky88iwinlucky88nhacaisin88oxbetm88vn88w88789betiwinf8betrio66rio66lucky88oxbetvn88188bet789betMay-88five88one88sin88bk88xbetoxbetMU88188BETSV88RIO66ONBET88188betM88M88SV88Jun-68Jun-88one88iwinv9betw388OXBETw388w388onbetonbetonbetonbet88onbet88onbet88onbet88onbetonbetonbetonbetqh88mu88Nhà cái uy tínpog79vp777vp777vipbetvipbetuk88uk88typhu88typhu88tk88tk88sm66sm66me88me888live8live8livesm66me88win798livesm66me88win79pog79pog79vp777vp777uk88uk88tk88tk88luck8luck8kingbet86kingbet86k188k188hr99hr99123b8xbetvnvipbetsv66zbettaisunwin-vntyphu88vn138vwinvwinvi68ee881xbetrio66zbetvn138i9betvipfi88clubcf68onbet88ee88typhu88onbetonbetkhuyenmai12bet-moblie12betmoblietaimienphi247vi68clupcf68clupvipbeti9betqh88onb123onbefsoi cầunổ hũbắn cáđá gàđá gàgame bàicasinosoi cầuxóc đĩagame bàigiải mã giấc mơbầu cuaslot gamecasinonổ hủdàn đềBắn cácasinodàn đềnổ hũtài xỉuslot gamecasinobắn cáđá gàgame bàithể thaogame bàisoi cầukqsssoi cầucờ tướngbắn cágame bàixóc đĩaAG百家乐AG百家乐AG真人AG真人爱游戏华体会华体会im体育kok体育开云体育开云体育开云体育乐鱼体育乐鱼体育欧宝体育ob体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育开云体育开云体育棋牌棋牌沙巴体育买球平台新葡京娱乐开云体育mu88qh88