صنم سعید سے بے پناہ محبت ہے ، محب مرزا کا اعتراف
کراچی : اداکار محب مرز ا نے ساتھی اداکارہ صنم سعید سے اپنی محبت کا اعتراف کر لیا۔گزشتہ کئی دنوں سے شہ سرخیوں کا حصہ رہنے والے اداکار محب مرزا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے دبے لفظوں میں صنم سعید سے اپنی محبت کا اعتراف کرلیا۔میزبان نے محب سے سوال کیا کہ آپ صنم کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے آپ کی ان کے ساتھ کب اور کہاں کہانی شروع ہوئی؟جس پر محب مرزا نے جواب دیا کہ ’صنم کا مطلب ہے جس سے محبت کی جائے اور محب کا مطلب ہے محبت کرنے والا اس سے زیادہ میں اور کچھ نہیں کہوں گا ۔ایک سوال کے جواب میں محب مرزا نے جواب دیا کہ وہ اس بات سے بھی اتفاق کرتے ہیں کہ دوسری بار محبت کرنا آسان نہیں ہے، یہ مشکل ہے لیکن ہر کسی کو اپنے تجربے کی اصلاح کرنے کا اختیار ہے جو اپنے رشتے درست کرنا چاہتا ہو۔ اداکار کا کہنا تھا کی کوئی بھی پیدائشی سمجھدار نہیں ہوتا لیکن ہم اپنے تجربات سے سیکھتے ہیں۔