صوبائی وزیرکھیل کا انعام بٹ کیلئے بڑے انعام کااعلان
ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی پہلوان انعام بٹ کیلئے10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے
صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے قومی ریسلر انعام بٹ کے لیے انعام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پیرالمپکس کےگولڈ میڈلسٹ حیدر علی اور ورلڈ بیچ ریسلنگ کے فاتح انعام بٹ کو انعامات دیں گے۔ واضح رہے انعام بٹ نے گزشتہ روز اٹلی میں ورلڈ بیچ ریسلنگ کے فائنل میں یوکرین کے پہلوان یکوشک کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی تھی۔
اس سے قبل اطالوی ساحل سمندر پر ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں انعام بٹ کا مقابلہ ترکش حریف سے ہوا تھا، جس میں انعام بٹ نے ترکی کے پہلوان کو ایک کے مقابلے میں تین پوائنٹ سے شکست دی تھی۔
جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کا کہنا تھا کہ انعام بٹ کو ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں اور فخر ہے انعام بٹ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ حکومت حیدر علی اور انعام بٹ کے لیے خصوصی انعامات کا اعلان کرے۔ ارشد ندیم اور طلحہ طالب پر بھی قوم کو فخر ہے۔