عراقی فوج کے فضائی حملوں میں داعش کے 45 کارندے مارے گئے
بغداد (ایمرا نیوز) عراقی فوج کا کہنا ہے کہ اُس نے تازہ فضائی حملوں میں شامی شہر ہجين میں شدت پسند گروہ ’داعش‘ کے 45 سینئر ارکان کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ فضائی حملے شدت پسندوں کے خلاف دمشق حکومت اور امریکی قیادت میں اتحاد کی جانب سے جاری آپریشن کا ایک حصہ تھے جن کی منظوری دونوں فریقین نے مشترکہ طور پر دی تھی۔ عراقی ایئر فورس اپریل کے ماہ سے شام میں داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔دوسری جانب شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ شمالی شام میں اُن کی حکومتی عملداری کو قائم کرنے کے لیے فوجی قوت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا فوجی قوت صرف اُسی صورت میں استعمال کی جائے گی جب اس علاقے کے باغیوں نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا۔ اسد نے ان خیالات کا اظہار روسی ٹیلی وژن چینل این ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اسد کے مطابق پہلے شمالی شامی حصے کے باغیوں سے مصالحت کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ یہ امر اہم ہے کہ شمالی عراق میں کرد فائٹرز کی تنظیم سیرین ڈیموکریٹک فورسز وسیع علاقے پر کنٹرول رکھتی ہے۔ اس تنظیم کو امریکی عسکری
حمایت بھی حاصل ہے۔
Leave a Reply