علاج کیلئے بورڈ بنائے ،نوازشریف نے انکار کردیا:یاسمین راشد
ہم چالیس سال کا گندایک رتا میں صاف نہیں کر سکتے، رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب
نوازشریف کا علاج نہیں کیا جا رہا، مائزہ حمید، طاہر عالم، پروگرام دی لاسٹ آور میں گفتگو
لاہور(ایمرا نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ نوازشریف کے علاج نہ کرنے کے حوالے سے باتیں غلط ہیں ہم نے ا نکا علاج کرنے کیلئے میڈیکل بورڈ بنائے لیکن انہوں نے انکارکردیا ، وہ جناح ہسپتال گئے وہا ں بھی علاج کرانے سے انکار کردیا۔92 نیوز کے پروگرام دی لاسٹ آور میں میزبان مہرین سبطین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ ہم نوازشریف کو بالکل میڈیکل سہولت دیناچاہتے ہیں انکار کے حوالے سے غلط بیانی کی جارہی ہے۔ مریم نوازجومرضی کہیں ہم نوازشریف کو جوسہو لتیں موجود ہیں وہ دے رہے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک ذمہ دارریاست ہونے کا ثبوت دیا جبکہ یہ بھی پیغام دیا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کامقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس میں ساری پارلیمان، اپوزیشن ا ور پاکستانی میڈیا نے اچھا کردارنبھایا۔ ا نہوں نے کہاکہ پولیس اصلاحات راتوں رات نہیں ہوتیں ہم چالیس سال کا گند ایک رات میں صاف نہیں کرسکتے ہم پولیس کو غیر سیاسی کررہے ہیں۔مسلم لیگ ن کی رہنما فائزہ حمید نے کہا کہ اپوزیشن نہایت ہی سنجیدگی سے حکومت اورفوج کے پیچھے کھڑی رہی اوربھارت کو بڑا زبردست جو اب دیا۔جس طرح کا رویہ موجودہ ا پوزیشن نے دکھایاہے ایسا اگر ن لیگ کی حکومت میں بھی دکھایاجاتا تو ہماری خارجہ پالیسی بہت آگے جاچکی ہوتی۔ نوازشریف کوایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا جاتارہا ہے لیکن علاج نہیں کیا جارہاہے۔سینئر صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ پاکستان آرہے ہیں کہا جارہاہے کہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان رابطے میں سعودی عرب کا کردارہے۔ا نہوں نے بتایا کہ نوازشریف کی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی جارہی ہے جس میں انہیں شاید طبی بنیادوں پر ضمانت مل جائے۔تجزیہ کار امتیاز گل نے کہا ہے کہ جب بھارت میں الیکشن کااعلان ہوجائے گا تو معاملات بہتری کی جانب جائیں گے۔سابق آئی جی اسلام آباد طاہرعالم نے کہا ہے کہ پولیس کی وردی تبدیل کرنے سے اس کی کارکردگی میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا البتہ بجٹ پر بوجھ پڑے گا، پولیس کے رویے میں تبدیلی لائی جائے۔