علامہ اقبال ایئر پورٹ سمیت 3 ہوائی اڈوں کی نجکاری کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر
لاہور (میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی )علامہ اقبال ایئر پورٹ سمیت 3 ہوائی اڈوں کی نجکاری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن ایمپلائز یونین سمیت دیگر نے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں اپیل دائر کی. اپیل میں سول ایوی ایشن اتھارٹی، ڈی جی اے ایس ایف، سیکرٹری وزارت دفاع سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے. اپیل کنندہ یونین کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سمیت پاکستان کے 3 ہوائی اڈوں کی نجکاری کی جا رہی۔ سنگل بنچ نے ایمپلائز یونین سول ایوی ایشن سمیت دیگر کی درخواست پالیسی معاملہ ہونے پر خارج کر دی۔ اپیل میں قانونی تقطہ بیان کیا گیا ہے کہ ائیر پورٹس کی نجکاری سول ایوی ایشن آرڈیننس کی دفعہ 5 کی خلاف ورزی ہے۔ ائیر پورٹس کی نجکاری سے قومی سلامتی خطرے سے دوچار ہو گی. اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سمیت 3 ہوائی اڈوں کی نجکاری روکنے کا حکم دے اور سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم کیا جائے۔
Leave a Reply