عمران خان نے اپنی چار سالہ حکومت میں بیرونی قرضوں کا بوجھ تو پاکستانیوں پر ڈال دیا: اشرف بھٹی
لاہور :پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اب تو عمران خان کی وجہ سے پنجاب اور کے پی کے،کے صوبوں میں قبل از وقت الیکشن ہونے جارہا ہے، میں امید کرتا ہوں کہ ان دونوں صوبوں کی انتخابی مہم کے دوران عمران خان یہ بتائیں گے کہ انہوں نے پچھلے الیکشنوں میں عوام کو جو ایک کروڑ نوکریاں،پچاس لاکھ گھر اور پاکستان کو ترقی کی منازل تک پہنچانے کے لیئے جو سرسبز و شاداب باغ دکھائے تھے ان کو انہوں نے اپنی چار سالہ حکومت میں کس حد تک مکمل کیا تھا یہ نہیں ہو گا کہ عمران خان دوسروں سے تو ان کی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں پوچھیں مگر اپنی کارکردگی کے بارے میں وہ عوام کو بتانے کی بجائے صرف ٹال مٹول سے کام لیں ایسا نہیں چلے گا، وہ بتائیں کہ انہوں نے اپنے چار سالہ حکومت میں بیرونی قرضوں کا بوجھ تو پاکستانیوں پر ڈال دیا مگر انہوں نے اس وقت کوئی ایک میگا منصوبہ تو دور کی بات کو ئی چھوٹا سا عوامی فلاحی منصوبہ بھی عوام کو نہیں دیا تھا اور عوام کو صرف باتوں سے ہی بہلانے کی کوشش کی تھی۔