عمران خان نے عوام کو کون سے کام کرنے سے منع کردیا……پڑھئے اس خبر میں
ڈیووس(وقت نیوز آن لائن )وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی حکومت کو شفاف ترین قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ تنقید سے گھبرانے والے نہیں اورنہ ہی اپنے نظریہ پر سمجھوتہ کریں گے ،حکومت کو گزشتہ ڈیڑھ سال سے میڈیا کی شدیدتنقید کا سامنا ہے اس لئے میں لوگوں کو کہتا ہوں کہ وہ اخبار نہ پڑھیں اور شام کو ٹی وی ٹاک شوز ہرگز نہ دیکھیں ‘سب ٹھیک ہوجائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیووس میں پاکستان بریک فاسٹ میٹ میں اہم کاروباری شخصیات سے گفتگواورامریکی چینل کو انٹرویومیں کیا۔کاروباری شخصیات سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول سے آگاہ کرنا ہے‘۔
ان کاکہناتھاکہ کامیابی کیلئے پیچھے مڑنے کا کوئی راستہ نہیں‘ اس کیلئے کوئی پلان بی نہیں ہونا چاہیے‘ بڑے ہدف کو پانے کیلئے کشتیاں جلانا پڑتی ہیں‘ ہمارے لئے سب سے بڑاچیلنج کرپشن اور کرپٹ مافیا ہے ۔ہمارے اورفوج کے درمیان کوئی ایشو نہیں ‘ ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں کو سابقہ حکومت کی کرپشن کا پتہ ہوتاتھا اس لئے وہ ڈری سہمی رہتی تھیں اور فوج کو کنٹرول کرنا چاہتی تھیں ۔
ضرور پڑھیں: ”وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل کر دیں تو ۔۔“ تحریک انصاف کے ناراض گروپ نے بڑا اور واضح اعلان کر دیا
ملک میں سول اور فوجی حکمراں میوزیکل چیئرکھیلتے رہے ‘بدعنوانی مافیا نہیں چاہتی کہ میری حکومت کامیاب ہو اس لئے روز نئی افواہ پھیلائی جاتی ہے ‘اصلاحات ایک دردناک عمل ہے جس سے گزرے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،عوام کو درپیش مشکلات کااحساس ہےمگرفرسودہ نظام میں اصلاحات لانا آسان نہیں ہوتا۔