عمرشریف کا جسد خاکی پاکستان پہنچ گیا، میت اہل خانہ کے حوالے
کراچی (ویب ڈیسک) معروف کامیڈین عمرشریف مرحوم کا جسد خاکی کراچی ایئرپورٹ پر پہنچ گیا ہے .ان کی بیوہ زرین غزل بھی جرمنی سے پاکستان پہنچ گئی ہیں ان کےقونصل جنرل امجدعلی بھی آئے ہیں۔جسد خاکی کو ترکش ائیرلائن کی پرواز ٹی کے708سے لایا گیا ہے، عمر شریف کی میت کو انٹر نیشنل کارگو ٹرمینل منتقل ضابطےکی کارروائی کی گئی۔کارگو ٹرمینل پر سی اے اے کسٹمز اور ایئر لائن افسران بھی موجود رہے اور عمرشریف کے جسد خاکی کی کلیئرنس کے لیے فوری اقدامات کیے جس کے بعدان کا جسدخاکی صاحبزادوں جوادعمر اور فواد عمر کے حوالے کردیا گیا۔بعد ازاں عمرشریف کا جسدخاکی قومی پرچم میں لپیٹ کرایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا، ایئر پورٹ سے روانگی کے وقت عمر شریف کی میت لے جانے والی اینبولینس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج سہہ پہر3 بجے عمر شریف پارک کلفٹن میں ادا کی جائے گی جبکہ نماز جنازہ مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے۔