فواد چوہدری باز آجائیں ورنہ……. فیاض الحسن کیا کریں گے انھوں نے بتادیا
لاہور(وقت نیوز آن لائن)فیاض چوہان نے کہا کہ فواد چوہدری ہر مہینے ہیرو گیری کرنے کی کوشش کرتے ہیں، انہوں نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی حد کردی ہے جس کشتی کے سوار ہوں اس کا بھلا سوچا جاتا ہے فواد چوہدری کادائرہ اختیار نہیں ہے، استحقاق نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے کوئی رائے قائم کریں۔
انہوں نے فواد چوہدری کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اپنی وزارت میں کوئی کام کرکے بتاو¿، وزیراعظم پاکستان، پارٹی کے ہیڈ کے طور پر بھی وہ صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے حوالے سے یکسو اور 100 فیصد مطمئن، صوبے کی پوری کابینہ 100 فیصد یکسو، ٹریژری بینچوں سے تعلق رکھنے والے سارے ایم پی اے یکسو ہیں تو فواد بتائیں ان کو کیا مسئلہ ہے۔فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ مجبوری یہ ہے کہ فواد میرے دوست ہیں، ورنہ میں اپنے مخصوص انداز میں جس طرح اپوزیشن کو ڈیل کرتا ہوں ان کو بڑے اچھے اچھے جواب دیتا،ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے فواد چوہدری کو اپنوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ابھی تک تجربہ اور سمجھ نہیں آئی تھوڑا سا اپنے آپ کو کنٹرول کریں۔