فٹ بال ورلڈ کپ: انگلینڈ کی پاناما کو 6-1سے شکست
ماسکو (نیٹ نیوز/میڈیا 92نیوز) فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاناما کو پے در پے گول کر کے بے حال کر دیا۔ انگلینڈ نے میچ 6-1 سے اپنے نام کر کے کوالیفائنگ راﺅنڈ کیلئے اپنی جگہ یقینی بنا لی۔ انگلینڈ کے علاوہ بیلجیم کی ٹیم اس گروپ میں پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے۔ انگلینڈ کی طرف سے کھیل کے 8 ویں منٹ میں کارنر کک پر جون سٹونز نے پہلا گول داغ جس کے بعد گول کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔ انگلش اٹیک کے سامنے پاناما کا دفاع ریت کی دیوار ثابت ہوا۔ انگلینڈ نے کھیل کے پہلے ہی ہاف میں 5 گول کر کے اپنی فتح یقینی بنا لی۔ انگلینڈ کی طرف سے سٹونز نے دو جبکہ ہیری کین نے 3 مرتبہ بال کو نیٹ کی راہ دکھائی۔ پاناما کی ٹیم نے میچ کے دوران دو مرتبہ پنٹلی دیئے۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ بیلجیم کے خلاف کھیلے گی جس میں گروپ کی ٹاپ ٹیم کا فیصلہ ہو گا۔ دونوں ٹیمیں دو دو میچز جیت چکی ہیں۔ پاناما کی طرف سے کھیل کے 78 ویں منٹ میں میچ کا واحد گول کیا گیا جو ان کا ٹورنامنٹ کا پہلا گول بھی ہے۔ انگلینڈ نے میچ کے شروع سے ہی اٹیکنگ فٹ بال کھیلی اور پورے میچ میں زیادہ تر گیند کو اپنے کنٹرول میں رکھا۔ پاناما کی ٹیم میچ کے شروع سے ہی دباﺅ میں نظر آئی جس کا انگلش کھلاڑیوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ انگلینڈ نے مڈ فیلڈ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ونگرز کو گول کرنے کے بھرپور مواقع فراہم کئے۔ انگلش ٹیم کی اب تک ٹورنامنٹ میں کارکردگی بہترین رہی ہے اور انہوں نے دونوں میچوں میں شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ پاناما کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں بھی بیلجیم کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئی تھی۔ اس سے قبل انگلینڈ نے اپنے پہلے میچ میں تیونس کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ انگلش اٹیک کے سامنے پاناما کا دفاع ریت کی دیوار ثابت ہوا۔ انگلینڈ نے کھیل کے پہلے ہی ہاف میں 5 گول کر کے اپنی فتح یقینی بنا لی۔ انگلینڈ کی طرف سے سٹونز نے دو جبکہ ہیری کین نے 3 مرتبہ بال کو نیٹ کی راہ دکھائی۔ پاناما کی ٹیم نے میچ کے دوران دو مرتبہ پنٹلی دیئے۔
Leave a Reply