فیفا ورلڈکپ کا ناک آئوٹ مرحلے آج سے آغاز
ماسکو( ایمرا نیوز) فیفا ورلڈکپ کا ناک آئوٹ مرحلے آج سے آغاز ہونے جارہا ہے .ٹیموں نے کمر کس لی. جو ہارا گھر جائے گا.
فیفا ورلڈ کپ 2018 کے پہلے مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی تمام 16 ٹیموں کا فیصلہ بھی ہو گیا ہے۔ پہلے رائونڈ گروپ میچوں کے اختتام پر یوروگوئے، میزبان ملک روس، اسپین، پرتگال، فرانس، ڈنمارک، کروشیا، ارجنٹائن، برازیل، سوئٹزرلینڈ، سوئیڈن، میکسیکو، انگلینڈ، بلجیئم، کولمبیا اور جاپان نے پری کوارٹر فائنلز کے لئے کوالیفائی کرلیاہے۔ناک آئوٹ پنچ کیلئے تمام ہیوی ویٹس تیار ہیں۔افریقا سے کوئی بھی ٹیم اگلے مرحلے تک رسائی پانے میں ناکام رہی۔ ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز 30 جون کو فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان میچ سے ہوگا، جبکہ اسی روز دوسرا میچ پرتگال اور یوروگوئے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا پری کوارٹر فائنل یو رو گوئے اور پرتگال کے درمیان آج شب 11بجے کھیلا جائےگا۔توقع ہے جنہیں ڈنمارک کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا ۔نبیل فقیر کو بنچ کے بجائے اسٹارٹنگ لائن اپ میں شامل کیاجائےگا،لیوکس ہر نانڈیز بھی
دستیاب ہونگے۔پال پوگبا اور گریزمین کا کردار بھی نہایت اہم ہوگا۔جبریل سدی ،کوپنجامن پاوارڈ کی جگہ رانٹ بیک کھلایا جائےگا۔ارجنٹائن کے نائیجیریا کیخلاف کامیابی کے بعد حوصلے بلند ہیں اب تک اپنی قیادت میں 15میچوں میں ارجنٹائن کوچ سمپائولی نے پہلی بار گزشتہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی جو آج تک اپنے ملک کے لئےورلڈ کپ نہیں جیت سکے ۔توقع ظاہر کی کہ اس بار خدا ان کی ضرور مدد کرےگا۔دوسرا میچ جو دوبار کی عالمی چیمپئن یورو گوئے اور پرتگال کے درمیان ہوگا ،یورو گوئے کے سابق اسرائیکر ڈیگو فورلان کا کہناہے کہ اگر یورو گوئے نے پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار کرسچیانو رونالڈ پر قابو پالیا تو وہ پرتگال کو 50فیصد روکنے میں کامیاب ہوجائے گا۔رونالڈو نے ورلڈ کپ میں پہلے میچ میں اسپین کے خلاف ہیٹ ٹرک اور مجموعی طورپر چار گول کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔ورلڈ کپ 2018میں یورو گوئے واحد ٹیم ہے جس پر کوئی گول نہیں ہوا۔جبکہ یکم جولائی کو پہلا میچ اسپین اور میزبان روس کے مابین کھیلا جائے گا اور دوسرے میچ میں کروشیا اور ڈنمارک آنے سامنے ہوگے۔ یہ مسلسل 13 واں ورلڈ کپ جب برازیل نے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔ اور اب تک تمام ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کھیلے ہیں۔ موجودہ ٹیم مینجر ٹیٹے کےتحت برازیل نے صرف ایک میچ ہارا، 19 جیتے اور 4 برار رہے۔ اس طرح ان کی کامیابی کا تناسب 79 فیصد ہے۔
Leave a Reply