قتل کی دھمکیاں : وزنا ئیکی کامیامی اوپن میں حصہ نہ لینے کامکان
لندن (سپورٹس ڈیسک/ وقت نیوز) ٹینس رینکنگ میں نمبر2 کھلاڑی ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی کا میامی اوپن ٹینس کا بائیکاٹ کرنے کا امکان ہے ۔قتل کی دھمکیاں ملنے پر انہوں نے ٹورنامنٹ نہ کھیلنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے واقعہ میں دلچسپی نہ لینے سے تکلیف میں اضافہ ہوا ۔ میں گزشتہ 4,5 دن سے سو نہیں سکی ہوں ۔مجھے طرف سے خوف نظر آرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا منگیتر بھی اس وقت میرے ساتھ ہے جو مجھے حوصلہ دے رہے ہیں ۔میامی اوپن میں میرا تجربہ بدترین رہا ہے ۔گراﺅنڈ کی جانب سے جیسا میرے ساتھ کیا گیا چاہتی ہوں ایسا کسی کے ساتھ بھی نہ ہو۔
Leave a Reply