قربان ڈگری کالج برائے خواتین لاہور چھٹے کانووکیشن کا انعقاد
قربان ڈگری کالج برائے خواتین لاہور چھٹے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی سمیت مختلف شعبوں سے تعلقہ رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں بی۔ اے، بی ۔ ایس ۔ سی اور بی کام کی طالبات کو رول آف آرنرز ، سرٹیفکیٹس اور ڈگریاں دی گئیں۔ کالج میں نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں اسناد اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔مہمانوں نے ادارے کی ترقی کے سفراور اسکی تعلیمی خدمات کو سراہا، کالج پرنسپل ناہید نعیم نے اپنی رپورٹ میں طالبات ان کے اساتذہ اور والدین کو مبارکباد پیش کی اور خواتین کی مجموعی تعلیمی صوتحال اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ادارے کی ایڈمنسٹریٹر عابدہ محمود نے اپنے ووٹ آف تھینکس میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، طالبات کو عملی زندگی میں ترقی اور خودمختاری حاصل کرنے کے لئے مفید رائے سے بھی نوازا۔