قسمت مہربان یا کچھ اور؟؟بچے کروڑوں کے مالک نکلے
ممبئی (ویب ڈیسک)قسمت کب کہاں کیسے انسان پر مہربان ہو جائے کوئی نہیں جانتا .ایسی ہی ایک مثال بھارت میں دیکھنے میں آئی ہے. ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر کٹھیار سے تعلق رکھنے والے 2طالب علموں کے اکاؤنٹس میں اچانک اتنی بڑی رقم آگئی کہ تما م گائوں کے افراد حیران و پریشان رہ گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق چھٹی جماعت کے 2 طالب علموں گروچرن وشواس اور اشیش کمار کے اکاؤنٹ میں اچانک ایک روز 900 کروڑ سے زائد بھارتی روپے جمع ہونے کا انکشاف ہوا۔
ریاستی حکومت کی جانب سے ملنے والی یونیفارم رقم کی معلومات حاصل کرنے کے لیے دونوں طالب علموں نےاسٹیٹ بینک آف انڈیا کے سینٹرالائزڈ پراسیسنگ سینٹر کا دورہ کیا جہاں وہ اکاؤنٹس میں آئی غیر معمولی رقم دیکھ کردنگ رہ گئے۔ اشیش کمار کے اکاؤنٹ میں 62 کروڑ جبکہ گروچرن وشواس کے اکاؤنٹ میں905 کروڑ بھارتی روپے منتقل ہوئے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کٹیہار نے دونوں طالب علموں کے اکاؤنٹ میں آئی خطیر رقم کے حوالے سے تصدیق کی ہےاوربتایا ہے کہ رقم کی منتقلی کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے تاکہ پتہ لگایا جاسکے کہ اکاؤنٹ میں اتنی رقم کہاں سے ٹرانسفر کروائی گئی۔