قواعد پر پورااترنے کی صورت میں تنظیم کو2 ہفتوں میں رجسٹرڈ کیا جائے،جسٹس جواد حسن
راولپنڈی :لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے تحفظ فاؤنڈیشن غیر سرکاری فلاحی تنظیم کو رجسٹرڈ نہ کرنے کے خلاف دائر پٹیشن پر رجسٹرارجوائنٹ سٹاک کمپنیز کو حکم دیا ہے کہ قانون کے مطابق تحفظ فاؤنڈیشن کی رجسٹریشن کا معاملہ 2 ہفتوں میں حل کیا جائے او ر قواعد پر پورااترنے کی صورت میں تنظیم کو2 ہفتوں میں رجسٹرڈ کیا جائے تحفظ فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری شیخ فرحان قیوم نے ملک صالح محمد ایڈووکیٹ کے ذریعے تنظیم کی رجسٹریشن نہ کرنے کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی پنجاب حکومت کوفریق بناتے ہوئے دائر پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ تحفظ فاؤنڈیشن انسانی حقوق کے تحفظ کی غیر سرکاری این جی او ہے جس نے سال 2019 میں رجسٹریشن کے لئے رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیز راولپنڈی کو درخواست دی لیکن 3 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود تحفظ فاؤنڈیشن کو رجسٹرڈ نہ کیا گیا ہے پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ تحفظ فاؤنڈیشن نے گزشتہ 3 سالوں میں شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے متعدد عملی اقدامات کئے تحفظ فاؤنڈیشن نے کورونا وبا کے دوران مستحق افراد میں راشن اور ماسک وغیرہ تقسیم کئے سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں بچوں کی دنیا پارک کو مسمار کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں پیٹشن دائر کی کہ بچوں کی دنیا پارک کو بحال کیا جائے کیونکہ پارک بچوں کابنیادی حق ہے علاوہ ازیں راولپنڈی اسلام آباد میں راستوں کی بندش کے خلاف بھی رٹ پٹیشن دائر کیں کیونکہ راستوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھاان پیٹشنوں کی وجہ سے طویل عرصہ سے بند شاہراہوں کو بھی کھولا گیا ان تمام عوامی فلاح کے کام کرنے کے باوجود بھی تحفظ فاؤنڈیشن کو رجسٹرڈ نہ کیا جا رہا ہے تحفظ فاؤنڈیشن کی رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے عوامی فلاح کے کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس مقصد کے لئے تنظیم کے ذمہ د اران کی جانب سے رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیز راولپنڈی کو جلد رجسٹریشن کے لئے مراسلے بھی جاری کئے گئے لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی گزشتہ روز سماعت کے موقع پررجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیز عبد القدوس عدالت میں پیش ہوئے ابتدائی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے رجسٹرارجوائنٹ سٹاک کمپنیز کو حکم دیا کہ قانون کے مطابق تحفظ فاؤنڈیشن کی رجسٹریشن کا معاملہ 2 ہفتوں میں حل کیا جائے۔