لاہورکے گیارہ پٹواریوں نے پٹواری سے قانونگو کی آسامی پر ترقی لینے سے انکار کردیا،ڈپٹی کمشنر لاہور کی ڈپی پی سی پر بھی سوالات ُاٹھا دئیے
لاہور (اپنے نمائندہ سے ) صوبائی دارلحکومت میں پٹواری مافیا کا راج ، قانگو کی آسامیوں کا شارٹ فعال ختم نہیں کیا جاسکا ،گیارہ پٹواریوں نے پٹواری سے قانونگو کی آسامی پر ترقی لینے سے انکار کردیا ڈپٹی کمشنر لاہور کی ڈپی پی سی پر بھی سوالات ُاٹھا دئیے
ان پٹواریوں میں ممتاز علی ، شفاقت علی ، ریاض حسین محمد منشا ،مشتاق مسیح ، محمد سلیم ،طاہر حسین شاہ سمیت دیگر سرفرست ہیں ، بیس بیس سال سے زائد بطور پٹواری نوکری کرنیوالے پٹواریوں کی بھوک ختم نہ ہو سکی ، سرکار کا مفاد دیکھیں یا اپنا پٹواریوں نے دو ٹوک موقف اختیار کر لیا
ترقی نہ لینے والوں پٹواریوں سے پٹوار سرکل سرنڈر کیے جائیں گے ، ان کے ریکارڈ کی بستہ پرتال کی جائے گی، ان کی سروس کارگردگی رپورٹ جاری کی جائے گی ، ڈپٹی کمشنر لاہور کے اعلامیہ پر عمل درآمد نہ ہو سکا
سیاسی اور بیورو کریسی کا شدید دباو ڈالنے کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر لاہور مذکورہ پٹواریوں کے خلاف تاحال محکمانہ کاروائی کرنے سے قاصر نکلے ، سینکڑوں پٹواریوں کی حق تلفی کا سلسلہ جاری ،
ڈپٹی کمشنر لاہور نوٹس لیں ، ایڈمسٹریشن کی رٹ مضبوط کریں، پٹواریوں کی جانب سے ترقی لینے سے انکاری کی تمام وجوھات صرف اور صرف کرپشن اور اپنے مفادات کو دیکھنا ہے ، حق تلفی پانے والے پٹواریوں نے دبے لفظوں اتجاج کا سلسلہ شروع کرد