لاہور کے اسسٹنٹ کمشنرز مجموعی کارکردگی میں پنجاب بھر سے آگے
لاہور(رضوان یوسف سے)صوبائی دارلحکومت میں رواں سال 2017کے دوران محکمہ ریونیو کی پانچوں تحصیلوں میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز 100فیصد ریکوری ،جوڈیشلی کیسز کو نمٹانے ،اوورسیز پاکستانیوں کی داد رسی کرنے اور پرچہ رجسٹری قانون پر عمل درآمدکروانے میں پنجاب بھر کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو پیچھے چھوڑ گئے،رکاری زمینوں کا تحفظ ہو یا لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں کی زمینیں واہ گزار کروانی ہو،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لاہور ایک بار پھر صوبے بھر کے اضلاع سے کارکردگی میں آگے نکل گئے ،ضلع لاہور کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن میں تعینات افسران کی کارکردگی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جانے والی رپورٹ کے مطابق تحصیل سٹی میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خرم نیازی جو ایک سال تحصیل شالیمار میں بھی تعینات رہے اور اپنی تعیناتی کے دوران ہربنس پورا میں سول سروس اکیڈمی کی 40کنال ،مزنگ میں 3کنال ،میانی صاحب قبرستان،کوٹ کمبوہ78کنال،گنجہ کلاں44کنال سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واہ گزار کرواتے ہوئے پنجاب حکومت کی 2ارب سے زائد قیمتی زمین محفوظ کرنے میں کامیاب ہوئے اور صوبے بھر میں سرکار ی زمینوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اول نمبر حاصل کیا،اس طرح تحصیل سٹی میں پرچہ رجسٹری پر عمل درآمد 100فیصد نظر آیا،جوڈیشلی کیسز کو نمٹانے ،انتقال فرد ،فیس کی وصولی،حکومتی خزانے میں جمع کروانے ،ایل ڈی اے کی جانب سے بھیجے والے 136لیٹر کی تصدیق جائیداد بھی مکمل کروائی گئی،اس طرح 55سے زائد اورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر کئے جانے والے قبضوں کی بابت ریفرنس ،رپورٹ اور کیسز کی 100فیصد تکمیل بھی مکمل کروائی گئی ذرائع کے مطابق تحصیل سٹی میں 17316پرچہ رجسٹری وصولی ہوئی ،پرچہ رجسٹری قانون کے مطابق اور 300انتقال مختلف عدالتوں سے حکم امتناعی کی بابت تاخیر کا شکار جبکہ پاس شدہ انتقالات میں 16200انتقالات کے پرت سرکار بھی دفتر قانگو برانچ میں جمع کروائے جاچکے ہیں ،ٹائم اور ون ڈش کی خلاف ورزی کی بناءپر تحصیل سٹی میں اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدائت پر پٹواری عمران مظہر سمیت دیگر ریونیو سٹاف نے بیس سے زائد شادی ہال کو سیل کر دیا اور اٹھارہ سے زائد گرفتاریاں کروائیں گزشتہ روز سپریم کورٹ کی ہدائت پر عمل درآمد کرتے ہوئے بند روڈ پر ہسپتالوں ،ڈسپنسریوں میں استعمال شدہ سرنجوں اور دوسرے پلاسٹک ویسٹ کو اکٹھا کرنے والے کارخانوں اور گوداموں کے مالکان کے خلاف بھی ڈی جی انوائرنمنٹ اور سیکریٹری ریونیو پنجاب کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے دس سے زائد کارخانے گودام سیل کئے گئے اور بیماریوں سے بھرے ہو ئے سامان کو تلف کر دیا گیا تحصیل ماڈل ٹاﺅن کے انور بریال کاکرردگی کی بناءپر دوسرے نمبر پر رہے جو وہاں اسٹیٹ سے کروڑوں روپے کی سرکاری کمرشل اراضی واہ گزار کروائی اور مرے ہوئے شخص کی جگہ دیگر جعلسازوں کی قیمتی زمین ہتھیانے کی کوشش ناکام کی سو فیصد سے زائد اورسیز پاکستانیوں کی انتہائی قیمتی جائیدادیں واہ گزار کروائی ،پرچہ رجسٹری قانون پر عمل درآمد کروایا ،پندرہ سے زائد شادی ہال کے خلاف ورزی پر سیل کئے ،انتہائی مختصر عرصہ میں جوڈیشلی کیسز ز نمٹائے،دس فیصد ایل ڈی اے لیٹرز کی تصدیق کروائی جبکہ تحصیل شالیمار میں سابق اسسٹنٹ کمشنر صفدر علی ورک کی کارکردگی بھی بہترین اور نمایاں تھی تاہم نیب کیس بننے کے باعث تحصیل شالیمار میں راشد ملک اور بعد ازاں علی اکبر بھنڈر کی تعیناتی رہی ،موجودہ اسسٹنٹ کمشنر علی اکبر بھنڈر نے بھی پوری قوت کے ساتھ لینڈ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پندرہ کنال سرکاری اراضی واہ گزار کروائی اور دیگر غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کے لئے نشان بھی لگا دیئے ہیں ،تحصیل رائے ونڈ کے اسسٹنٹ کمشنر راشد ملک اور تحصیل کینٹ کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ میر کی گرفت بھی اپنی تحصیلوں میں بھرپور نظر آئی،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لاہور کے اسسٹنٹ کمشنر ز کی موجودہ کارکردگی کی مثال پورے پنجاب میں دی جارہی ہے ۔
Leave a Reply