لندن کی ٹرین نے تین جانیں لے لیں
لندن(ایمرا نیوز) سائوتھ لندن کے لف برو جنکشن پر ٹرین کی ٹکر سے3افراد ہلاک ہوگئے،ہلاک ہونے والوں کی عمر یں20سال کے قریب بتائی جاتی ہیں، اطلاعات کے مطابق ان کی لاشوں کے قریب سے سپرے کینز برآمد ہوئے ہیں، پولیس کو شام ساڑھے7بجے کے قریب لف برو جنکشن سٹیشن پر طلب کیا گیاتھا تینوں افراد کو موقع پر ہی مردہ قرار دیدیا گیا تھا ،ہلاکت کی وجوہ معلوم نہیں ہوسکیں، پولیس اس بات کی تفتیش کررہی ہے کہ یہ لوگ ریلوے ٹریک پر کس طرح پہنچے ،برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کاکہنا ہے کہ اس بات کی بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ مرنے والے گرافیٹی آرٹسٹ تو نہیں تھے، تاہم اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ وہ ریلوے ٹریک پر ملازم نہیں تھے،سپرنٹنڈنٹ میٹ ایلنگھم کاکہناہے کہ جب گرافیٹی آرٹسٹ ریلوے ٹریک پر آتے ہیں تو انھیں بہت خطرات کاسامنا ہوتاہے،پولیس کے مطابق ان کی لاشیں پیچھے سے آنے والی ٹرین کے ڈرائیور نے دیکھیں اور پولیس کواطلاع دی اور اس بات کی تصدیق کی کہ ہمارے پہنچنے سے پہلے ہی وہ ہلاک ہوگئے تھے ،پولیس کے مطابق اس بات کاپتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ان کو کس ٹرین سے
ٹکر لگی تھی۔
Leave a Reply