مادھوری کیلئے پوری کوشش کی،عدنان شاہ ٹیپوکا انکشاف
کراچی (ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنا نام بنانے والے اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی وڈ کی مشہور اداکارہ مادھوری کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی جس کے لیے انہوں نے 9 آڈیسشن دیئے.ایک اینٹرویو میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم ساز ‘وِشال بھاردواج’ سے میری بات چیت جاری تھی،کاسٹنگ ڈائریکٹر ‘ہنی تھرن’ میرا آڈیشن لینا چاہتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ 2014 کی فلم ‘ڈیڑھ عشقیہ’ میں انہیں نواب کے کردار کی پیشکش ہوئی جس کیلئے ان کے 9 کامیاب آڈیشنز لیے گئے .
عدنان شاہ ٹیپو کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت بھارت کا ویزا لگنا بہت مشکل تھا مگر وشال بھاردواج خود دہلی گئے اورکوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔ عدنا ن شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس فلم میں ارشد وارثی سمیت نصیرالدین شاہ بھی موجود تھے ان کے درمیان کام کرنے سے صلاحیتیں مزید نکھر کے سامنے آتی ہیں۔