ماڈل ٹاؤن کچہری ، 40ون ویلر وں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا
لاہور (M92) ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے مقدمات میں ملوث 40ملزموں کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالتی اشتہاری قرار دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد رمضان ڈھڈی نے ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے مقدمات میں ملوث 40ملزموں کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالتی اشتہاری قرار دیتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے،لٹن روڈ،اور اچھر پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چلان پیش کیا،پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے مقدمات میں ملوث ہیں،ملزمان ضمانتیں کروانے کےبعد روپوش ہوچکے ہوئے ہیں،ملزمان کو عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی کے نوٹسز بھی بھجوائے جا چکے ہیں،ملزمان طلبی نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں،لہذا ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کیا جائے،عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمان کے ضامنوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا،ملزمان میں ندیم احمد، محمد ارشاد، یعقوب علی، عادل، نوید اشفاق،شفقت رسول، عمر خان، مزمل، محمد نعمان، عرفان علی، کاشف اور نجیب خان سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔
Leave a Reply