محکمہ زراعت کی مالی سال 2016-17 کی ترقیاتی سکیموں کے چیک باونس
(میڈیا پاکستان) پنجاب حکومت کے پاس فنڈز کم پڑنے لگے، مالی سال 2016-17 کے باونس چیکس کی تاحال ادائیگیاں نہ کی جا سکیں، محکمہ زراعت کی آٹھ ترقیاتی سکیموں کے بھی 36 کروڑ روپے پھنس گئے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مالی سال 2016-17 میں اپنے من پسند ترقیاتی منصوبوں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کرنے کے باعث بیشتر محکموں کے ترقیاتی فنڈز جاری نہیں کئے گئے،جس کے باعث مذکورہ محکمے ترقیاتی سکیموں کے لئے ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کرنے سے قاصر ہیں، ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت کی مالی سال 2016-17 کی آٹھ ترقیاتی سکیموں کے چیک بھی باونس ہو گئے ہیں، جس کے باعث محکمہ زراعت کے 36 کروڑ پھنس گئے ہیں، فنڈز نہ ہونے کے باعث محکمہ زراعت گزشتہ مالی سال کے کام کی ادائیگیاں بھی نہیں کرسکا ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت کی جانب سے زیرالتواء چیکس کی ادائیگی کے لئے محکمہ خزانہ کو ریکوزیشن بھیجی گئی تھی تاہم اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہو سکا، جس کے بعد اب ازسر نو متعلقہ سکیموں کی تفصیلات محکمہ خزانہ کو بھجوانے کے لئے کیس تیا رکرلیا گیا ہے۔
Leave a Reply