محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی….
لاہور (میڈیا 92نیوز)روزے داروں کی دعائیں بالاخر قبول ہوگئیں، موسم نے کروٹ بدل لی، جون کے آغاز سے ہی لاہور شہر کو ٹھنڈی ٹھنڈی ہواو¿ں نے گھیر لیا جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی، ٹھنڈی ہواو¿ں نے روزہ داروں کے مرجھائے ہوئے چہروں کو رونق بخش دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے قیامت خیز گرمی پڑ رہی ہے لیکن آج ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں سورج کی ایک نہیں چلنے دے رہیں، ہواﺅں کے چلنے سے گرمی کے ستائے روزے داروں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 جبکہ کم سے کم 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوائیں 24 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
گرمی کے ستائے لاہوریوں کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی ہے کہ آئندہ ہفتے بارش کا امکان ہے، جس سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ جائے گا۔
Leave a Reply