مریم اور صفدر کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر
اسلام آباد (ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ نون کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے درخواست دائرکی گئی ہے ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ضمانت کا غلط استعمال کیا اور نیب کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی مرتکب بھی ہوئیں، نیب لاہور میں طلبی پر نیب آفس پر حملہ بھی کیا گیا.علاوہ ازیں ملزمان کا کنڈکٹ ان کے خلاف گواہان پر بھی دباؤ ڈالنے کا سبب بھی بنا۔نیب کا مزید کہنا ہے کہ 6 جولائی 2018ء کو سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل تاحال زیرِ التواء ہے، اپیل پر گزشتہ 8 سماعتوں میں 5 بار اپیل کنندگان نے التواء مانگا۔نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 19 ستمبر 2018ء کو سزا معطل کر کے ضمانت دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔