مشہورٹیکنالوجی کمپنی کی صارفین کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری
امریکا (ویب ڈیسک)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے نئی سمارٹ واچ سیریز7 پیش کردی جس میں نیند کے دوران سانس کی رفتار کو بھی ٹریک کیا جا سکتا ہے.
کمپنی کا کہنا ہے کہ سمارٹ ایپل واچ کا بنیادی ڈیزائن 2015 سے تبدیل نہیں ہوا تھا لہذٰا ایپل واچ سیریز 7 کے لیے ڈیزائن کو تبدیل کیا گیا ہے۔
ایپل سیریز 7 کے دو ورژن متعارف کرائے گئے ہیں .جن میں 41 ایم ایم اور 45 ایم ایم کے بڑے کیسز کے ساتھ ساتھ زیادہ بڑی اور پائیدار اسکرینیں بھی موجود ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ پہلی ایپل واچ ہے جس کی ڈسٹ ریزیزٹنس ریٹنگ آئی پی 6 ایکس ہے۔
سمارٹ ایپل واچ کےسکرین پر خراشوں کی روک تھام کے لیے بھی نئی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے. علاوہ ازیں اس کو 50 میٹر گہرے پانی میں بھی تیراکی کے دوران استعمال کیا جاسکتا ہے۔سمارٹ واچ 13 فیصد زیادہ تیز چارجنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔یہ سمارٹ ایپل سیریز واچ جلددستیاب ہوگی جس کی قیمت 399 ڈالرز سے شروع ہوگی۔