معروف اداکارہ جیا علی نے شادی کرلی، بادشاہی مسجد میں نکاح کی تقریب
معروف اداکارہ جیا علی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئی ہیں، ان کی شادی لاہور میں سادگی سے انجام پائی۔
جیا علی کے نکاح کی سادہ تقریب بادشاہی مسجد میں ہوئی جس میں ان کے نہایت قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے ہی شرکت کی۔ جیا علی کی شادی ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی بزنس مین اور کرکٹ کوچ عمران ادریس سے ہوئی جن کے درمیان کافی عرصہ سے دوستی تھی۔
عمران ادریس پروفیشنل کرکٹ کوچ ہییں جو ہانگ کانگ کی قومی ٹیم سمیت دنیا کے کئی دیگر ممالک میں بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنا بزنس بھی کرتے ہیں۔
ان کی کمپنی کھیلوں کی مختلف مصنوعات سمیت کھیلوں سے متعلقہ پراڈکٹس بھی بناتی ہے۔ عمران ادریس کا حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے بھی گہرا تعلق ہے اور انہوں نے ایسٹ ایشیئن پیسیفک ممالک میں پی ٹی آئی کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
جیا علی نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں کیونکہ مجھے بہت اچھا جیون ساتھی ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شادی کی خوشی میں جلد ہی بڑی دعوت کا اہتمام کروں گی جس میں تمام دوستوں کو مدعو کیا جائے گا۔
یاد رہے کی جیا علی نے کیرئر کا آغاز ماڈل کی حیثیت سے کیا تھا لیکن انہیں حقیقی شہرت اپنی پہلی فلم “دیوانے تیرے پیار کے” سے ملی جس کے ڈائریکٹر سید نور تھے۔
یہ فلم 1997ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ ان کی فلموں میں نخرہ گوری کا، گھر کب آؤ گے، لو میں گم اور سایہ خدائے ذوالجلال شامل ہیں۔
جیا علی بے شمار ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں جن میں کبھی کبھی پیار میں، کاغذ کے پھول، منزلیں، بند کھڑکیوں کے پیچھے، ہم سب عجیب سے ہیں، پکار، گلفام، میر آبرو، ڈولی ڈارلنگ اور میرا مان رکھنا شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
پاکستانی اداکارہ منشا پاشا بھارتی اداکارہ سارہ علی خان کی مشابہہ قرار
انوشے عباسی کا مختصر لباس میں فوٹوشوٹ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا
کاش ہم میں عقل آ جائے اور ہم دُنیا بچا لیں:ثمینہ پیرزادہ
سلمان خان کا کمال آر خان کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ
مصر، سعودی عرب، پاکستان میں فلم پروڈکشن کے شعبہ میں مشترکہ منصوبے کی تجویز
کرسچن بیٹزمین نے زویا ناصر سے متعلق جذباتی پیغام شیئر کر دیا
ٹک ٹاک کی وجہ سے لوگوں کے مرنے کی خبریں جھوٹی ہوتی ہیں: جنت مرزا
سوشل میڈیا پوسٹوں نے نور بخاری کیلئے سکیورٹی خدشات پیدا کر دیئے
تلاش کریں ۔۔۔
Advertisement
مقبول ویڈیوز
First slidePM Imran meets Fehmida Mirza, discusses Pakistan’s new sports policy
First slidePSX sets new shares trading recordPreviousNext
آج کا اخبار
غیر مستند خبریں
جعلی خبریں شیئر کرنے والوں کیخلاف فیس بک کا سخت کارروائی کا اعلان
فیچر
ڈی این اے کی مدد سے غلاموں کو اپنے آباؤ اجداد کی تلاش
قومی ستارے ابوظہبی میں جگمگانے کو تیار
اینگزائٹی میں کمی کرنے والی غذائیں
بیت المقدس، 5 ہزار برس قدیم شہر
یہودی خاتون کا تادم مرگ مسجد اقصیٰ کی حفاظت کا اعلان
سائنسدان بننا چاہتی تھی مگر گلوکارہ بن گئی، سائرہ پیٹر
Advertisement
صحت
سائنوفارم کمپنی کی دونوں ویکسینز 70 فیصد سے زیادہ موثر ہیں: تحقیق
فیصل آباد: سول ہسپتال میں بجلی کا نظام سولر سسٹم پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات شروع
اینگزائٹی میں کمی کرنے والی غذائیں
کراچی: گرمی بڑھتے ہی نمکیات کی کمی، ڈائریا، بلڈ پریشر سمیت بیماریوں میں اضافہ
ڈاکٹر فیصل سلطان کی کین سینوویکسین کی تیاری پر این آئی ایچ ٹیم کو مبارکباد
آلو بخارا بے شمار جسمانی فائدے پہنچانے کا سبب
بلاگ
جب بھارت کا غرور چاغی کے شعلوں میں خاکستر ہواعمران حکومت کیلئے شہباز شریف خطرہ ہیں یا نظریہ ضرورت؟
صفحہ اول
پاکستان
دنیا
کرکٹ
کھیل
تجارت
تفریح
جرائم
ٹیکنالوجی
دلچسپ اور عجیب
اردو بلاگ
ویڈیوز
دنیا نیوز سوشل میڈیا
Follow us on social media and stay updated
Copyright 2021 © Dunya Media Group, All rights reserved.
Head Office Dunya TV: 8-A, Abbot Road, Lahore , Pakistan
UAN: 111-1-Dunya E-mail: [email protected]
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.