ملک بھر میں 75واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں 75واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں 75واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے اور اس حوالے سے چھوٹی بڑی تقاریب منعقد ہو رہی ہیں۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں جبکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی غلامی سے نجات کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

کورونا وائرس کے باعث وزارت صحت کی جانب سے جشن آزادی کی تقریبات میں خاص احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

یوم آزادی کے موقع پر ایوان صدر اسلام آباد میں پرچم کشائی کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر ڈاکٹر عارف علوی مہمان خصوصی تھے، تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، سروسز چیفس، وفاقی وزرا اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تمام صوبائی دارالحکومتوں، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بھی پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر عمران اسمٰعیل نے مزار قائد پر پرچم کشائی کی۔

اس دن کی مناسبت سے صدر و وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات نے خصوصی پیغامات جاری کیے۔

سرکاری و نجی عمارتوں اور سڑکوں، بازاروں اور مارکیٹوں میں شاندار چراغاں کیا گیا ہے جبکہ قومی پرچم، جھنڈیاں، بانیان پاکستان کی تصاویر اور بینرز جگہ جگہ آویزاں کیے گئے ہیں۔

یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقاریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

کراچی میں مزار قائد پر پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے اور قائد اعظمؒ کو سلام پیش کیا، تقریب کے مہمان خصوصی کموڈور سہیل احمد تھے جنہوں نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے گارڈز نے فرائض سنبھالے۔

دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں بھی یوم آزادی کے سلسلے میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جن میں پاکستانی تارکین وطن شرکت کر رہے ہیں۔

یہ وہ دن ہے جب پاکستان 1947 میں برطانوی سامراج سے آزادی حاصل کر کے معرض وجود میں آیا۔

14 اگست کا دن پاکستان میں سرکاری سطح پر قومی تہوار کے طور پر بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے، پاکستانی عوام اس روز اپنا قومی پرچم فضا میں بلند کرتے ہوئے اپنے قومی محسنوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ہماری قوم میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے کی صلاحیت ہے، صدر مملکت
ایوان صدر میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ اگر ہم اپنے ماضی، حال اور مستقبل کا جائزہ لیں تو ہماری سمت کا پتہ چلتا ہے، ماضی میں ہم پر تین جنگیں مسلط کی گئیں اور خطے میں اسلحہ کی دوڑ جاری ہے، پاکستان کو اسلحہ کی اس دوڑ میں پھنسایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان زرعی سے صنعتی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ملک بن رہا ہے، ہم نے اپنی ذہانت اور محنت سے بڑے بڑے کارہائے نمایاں سرانجام دیے ہیں اور آج پاکستان اپنی ذہانت کی وجہ سے دنیا کے ممالک میں اہم مقام رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 1974 میں جب بھارت نے ایٹم بم کا دھماکا کیا تو صرف 7 سال کے قلیل عرصے میں پاکستان نے اپنی محنت اور ذہانت سے یہ منزل حاصل کرلی جو بہت بڑی کامیابی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ماضی میں جب افغانستان کے حالات خراب ہوئے تو اس کا اثر پاکستان پربھی پڑا اور پاکستان نے دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کیا، اگر آج مغربی اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں دیکھیں تو بڑی تباہی ہوئی لیکن پاکستان نے ایک لاکھ جانوں کی قربانی اور قومی معیشت کو پہنچنے والے 150 ارب ڈالر کے نقصان کو برداشت کرکے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور اس پر قابو پایا، ہماری مسلح افواج کی قربانیوں اور جدوجہد کے نتیجے میں ہم نے یہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 35 لاکھ افغان مہاجرین آئے تو ہم نے ان کو پناہ دی کسی پر احسان نہیں کیا بلکہ اپنے بہترین اخلاق کا مظاہرہ کیا، اگر آج انسانی حقوق کی علمبردار قوموں کا حال دیکھیں اور پاکستان کے کردار کا جائزہ لیں تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ انسانی حقوق کا درس دینے والی اقوام مہاجرین کو مرنے تو دیتی ہیں لیکن اپنے ممالک میں پناہ نہیں دیتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آزمائشوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور ان پر سبقت حاصل کرکے قوم نے ثابت کیا کہ ہم مشکل اور آزمائش پر پورا اتر سکتے ہیں چاہے وہ 2005 کا زلزلہ، 2010 کا سیلاب یا کووڈ-19 کی وبا ہو، ہم مل کر مشکلات کا مقابلہ کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ جب کورونا کی وبا ملک میں آئی تو وزیر اعظم عمران خان نے پوری دنیا سے پہلے ملک میں ہمدردی کی بساط بچھاتے ہوئے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ لوگ بھوک سے مریں اور پریشان ہوں، یہ بات دنیا کے کسی اور رہنما نے نہیں کہی تھی، کورونا وائرس کی وبا کے دوران ہم نے علمائے کرام، ماہرین، میڈیا اور عوام کی مدد سے اس پر قابو پایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک آزمائش ہے، اگر آب و ہوا اور جغرافیہ کے اعتبار سے دیکھیں تو ہمارے پڑوسی ممالک اور ہم میں بہت فرق ہے، ہم نے ہمدردی کی بنیاد پر اس کا مقابلہ کیا اور کامیاب ٹھہرے، اس کے علاوہ ہمارے ملک کی معیشت بھی ترقی کرتی رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کا خواب اور ایک اسلامی فلاحی ریاست ہماری خواہش ہے اور اس کی طرف پاکستان پیش قدمی کرتا رہے گا، اسلامی فلاحی ریاست کے بنیادی ستونوں میں معاشرتی اور معاشی انصاف، غربت کا خاتمہ، صحت اور تعلیم بنیادی اہمیت کے حامل ہیں، حکومت اس حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری قوم کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے کی صلاحیت سے نوازا ہے اس سے استفادہ کرنا چاہیے اور جھوٹی خبروں سے بچ کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، پاکستان تیزی سے ایک ڈیجیٹل ملک بن رہا ہے اور نالج اکانومی سے استفادہ انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کی وجہ سے ہم پر تین جنگیں مسلط کی گئیں، اب بھارت نے آرٹیکل 35 ‘اے’ کو ختم کرکے ہمارے کشمیری بھائیوں کو مزید مشکل میں ڈالا اور نئی ڈومیسائل پالیسی سے آبادی کا تناسب بدلنے کی کوششیں کر رہا ہے، لیکن پاکستان اور کشمیری برادری اس میں رکاوٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہی نہیں بلکہ پورے بھارت میں اقلیتوں پر مظالم جاری ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے اس حوالے سے پوری دنیا کو بتایا ہے کہ بھارت اقلیتوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری بھارت کی قیادت کے خلاف ہندوتوا اور آر ایس ایس کی سوچ کے تسلط پر آواز بلند کرے۔

افغانستان کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں ہیجانی کیفیت ہے لیکن امید ہے کہ وہاں پر جلد امن قائم ہوگا۔

انہوں نے افغان بھائیوں سے درخواست کی کہ صلح حدیبیہ کو سامنے رکھ کر آپس میں صلح کریں۔

سول و ملٹری ایوارڈز
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے 126 پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کو متعلقہ شعبوں میں مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر سول ایوارڈز سے نوازا۔

ان ایوارڈز میں 3 نشان امتیاز، 2 ہلال پاکستان، 6 ہلال امتیاز، 4 ستارہ پاکستان، 3 ستارہ شجاعت، 17 ستارہ امتیاز، 39 صدارتی تمغہ رائے حسن کارکردگی، 3 ستارہ قائد اعظم، 17 تمغہ شجاعت، 31 تمغہ امتیاز اور ایک تمغہ قائد اعظم شامل ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘اے پی پی’ کے مطابق یہ ایوارڈز دیے جانے کی تقریب 23 مارچ کو منعقد کی جائے گی۔

اس کے علاوہ صدر نے پاکستان آرمی، نیوی اور ایئرفورس کے افسران و جوانوں کو ملٹری ایوارڈز سے نوازا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان ایوارڈز میں 2 ستارہ بسالت، 61 تمغہ بسالت، 42 امتیازی اسناد، 70 چیف آف آرمی اسٹاف کمنڈیشن کارڈز، 22 ہلال امتیاز (ملٹری)، 106 ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 128 تمغہ امتیاز (ملٹری) شامل ہیں۔

xosotin chelseathông tin chuyển nhượngcâu lạc bộ bóng đá arsenalbóng đá atalantabundesligacầu thủ haalandUEFAevertonxosofutebol ao vivofutemaxmulticanaisonbetbóng đá world cupbóng đá inter milantin juventusbenzemala ligaclb leicester cityMUman citymessi lionelsalahnapolineymarpsgronaldoserie atottenhamvalenciaAS ROMALeverkusenac milanmbappenapolinewcastleaston villaliverpoolfa cupreal madridpremier leagueAjaxbao bong da247EPLbarcelonabournemouthaff cupasean footballbên lề sân cỏbáo bóng đá mớibóng đá cúp thế giớitin bóng đá ViệtUEFAbáo bóng đá việt namHuyền thoại bóng đágiải ngoại hạng anhSeagametap chi bong da the gioitin bong da lutrận đấu hôm nayviệt nam bóng đátin nong bong daBóng đá nữthể thao 7m24h bóng đábóng đá hôm naythe thao ngoai hang anhtin nhanh bóng đáphòng thay đồ bóng đábóng đá phủikèo nhà cái onbetbóng đá lu 2thông tin phòng thay đồthe thao vuaapp đánh lô đềdudoanxosoxổ số giải đặc biệthôm nay xổ sốkèo đẹp hôm nayketquaxosokq xskqxsmnsoi cầu ba miềnsoi cau thong kesxkt hôm naythế giới xổ sốxổ số 24hxo.soxoso3mienxo so ba mienxoso dac bietxosodientoanxổ số dự đoánvé số chiều xổxoso ket quaxosokienthietxoso kq hôm nayxoso ktxổ số megaxổ số mới nhất hôm nayxoso truc tiepxoso ViệtSX3MIENxs dự đoánxs mien bac hom nayxs miên namxsmientrungxsmn thu 7con số may mắn hôm nayKQXS 3 miền Bắc Trung Nam Nhanhdự đoán xổ số 3 miềndò vé sốdu doan xo so hom nayket qua xo xoket qua xo so.vntrúng thưởng xo sokq xoso trực tiếpket qua xskqxs 247số miền nams0x0 mienbacxosobamien hôm naysố đẹp hôm naysố đẹp trực tuyếnnuôi số đẹpxo so hom quaxoso ketquaxstruc tiep hom nayxổ số kiến thiết trực tiếpxổ số kq hôm nayso xo kq trực tuyenkết quả xổ số miền bắc trực tiếpxo so miền namxổ số miền nam trực tiếptrực tiếp xổ số hôm nayket wa xsKQ XOSOxoso onlinexo so truc tiep hom nayxsttso mien bac trong ngàyKQXS3Msố so mien bacdu doan xo so onlinedu doan cau loxổ số kenokqxs vnKQXOSOKQXS hôm naytrực tiếp kết quả xổ số ba miềncap lo dep nhat hom naysoi cầu chuẩn hôm nayso ket qua xo soXem kết quả xổ số nhanh nhấtSX3MIENXSMB chủ nhậtKQXSMNkết quả mở giải trực tuyếnGiờ vàng chốt số OnlineĐánh Đề Con Gìdò số miền namdò vé số hôm nayso mo so debach thủ lô đẹp nhất hôm naycầu đề hôm naykết quả xổ số kiến thiết toàn quốccau dep 88xsmb rong bach kimket qua xs 2023dự đoán xổ số hàng ngàyBạch thủ đề miền BắcSoi Cầu MB thần tàisoi cau vip 247soi cầu tốtsoi cầu miễn phísoi cau mb vipxsmb hom nayxs vietlottxsmn hôm naycầu lô đẹpthống kê lô kép xổ số miền Bắcquay thử xsmnxổ số thần tàiQuay thử XSMTxổ số chiều nayxo so mien nam hom nayweb đánh lô đề trực tuyến uy tínKQXS hôm nayxsmb ngày hôm nayXSMT chủ nhậtxổ số Power 6/55KQXS A trúng roycao thủ chốt sốbảng xổ số đặc biệtsoi cầu 247 vipsoi cầu wap 666Soi cầu miễn phí 888 VIPSoi Cau Chuan MBđộc thủ desố miền bắcthần tài cho sốKết quả xổ số thần tàiXem trực tiếp xổ sốXIN SỐ THẦN TÀI THỔ ĐỊACầu lô số đẹplô đẹp vip 24hsoi cầu miễn phí 888xổ số kiến thiết chiều nayXSMN thứ 7 hàng tuầnKết quả Xổ số Hồ Chí Minhnhà cái xổ số Việt NamXổ Số Đại PhátXổ số mới nhất Hôm Nayso xo mb hom nayxxmb88quay thu mbXo so Minh ChinhXS Minh Ngọc trực tiếp hôm nayXSMN 88XSTDxs than taixổ số UY TIN NHẤTxs vietlott 88SOI CẦU SIÊU CHUẨNSoiCauVietlô đẹp hôm nay vipket qua so xo hom naykqxsmb 30 ngàydự đoán xổ số 3 miềnSoi cầu 3 càng chuẩn xácbạch thủ lônuoi lo chuanbắt lô chuẩn theo ngàykq xo-solô 3 càngnuôi lô đề siêu vipcầu Lô Xiên XSMBđề về bao nhiêuSoi cầu x3xổ số kiến thiết ngày hôm nayquay thử xsmttruc tiep kết quả sxmntrực tiếp miền bắckết quả xổ số chấm vnbảng xs đặc biệt năm 2023soi cau xsmbxổ số hà nội hôm naysxmtxsmt hôm nayxs truc tiep mbketqua xo so onlinekqxs onlinexo số hôm nayXS3MTin xs hôm nayxsmn thu2XSMN hom nayxổ số miền bắc trực tiếp hôm naySO XOxsmbsxmn hôm nay188betlink188 xo sosoi cầu vip 88lô tô việtsoi lô việtXS247xs ba miềnchốt lô đẹp nhất hôm naychốt số xsmbCHƠI LÔ TÔsoi cau mn hom naychốt lô chuẩndu doan sxmtdự đoán xổ số onlinerồng bạch kim chốt 3 càng miễn phí hôm naythống kê lô gan miền bắcdàn đề lôCầu Kèo Đặc Biệtchốt cầu may mắnkết quả xổ số miền bắc hômSoi cầu vàng 777thẻ bài onlinedu doan mn 888soi cầu miền nam vipsoi cầu mt vipdàn de hôm nay7 cao thủ chốt sốsoi cau mien phi 7777 cao thủ chốt số nức tiếng3 càng miền bắcrồng bạch kim 777dàn de bất bạion newsddxsmn188betw88w88789bettf88sin88suvipsunwintf88five8812betsv88vn88Top 10 nhà cái uy tínsky88iwinlucky88nhacaisin88oxbetm88vn88w88789betiwinf8betrio66rio66lucky88oxbetvn88188bet789betMay-88five88one88sin88bk88xbetoxbetMU88188BETSV88RIO66ONBET88188betM88M88SV88Jun-68Jun-88one88iwinv9betw388OXBETw388w388onbetonbetonbetonbet88onbet88onbet88onbet88onbetonbetonbetonbetqh88mu88Nhà cái uy tínpog79vp777vp777vipbetvipbetuk88uk88typhu88typhu88tk88tk88sm66sm66me88me888live8live8livesm66me88win798livesm66me88win79pog79pog79vp777vp777uk88uk88tk88tk88luck8luck8kingbet86kingbet86k188k188hr99hr99123b8xbetvnvipbetsv66zbettaisunwin-vntyphu88vn138vwinvwinvi68ee881xbetrio66zbetvn138i9betvipfi88clubcf68onbet88ee88typhu88onbetonbetkhuyenmai12bet-moblie12betmoblietaimienphi247vi68clupcf68clupvipbeti9betqh88onb123onbefsoi cầunổ hũbắn cáđá gàđá gàgame bàicasinosoi cầuxóc đĩagame bàigiải mã giấc mơbầu cuaslot gamecasinonổ hủdàn đềBắn cácasinodàn đềnổ hũtài xỉuslot gamecasinobắn cáđá gàgame bàithể thaogame bàisoi cầukqsssoi cầucờ tướngbắn cágame bàixóc đĩaAG百家乐AG百家乐AG真人AG真人爱游戏华体会华体会im体育kok体育开云体育开云体育开云体育乐鱼体育乐鱼体育欧宝体育ob体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育开云体育开云体育棋牌棋牌沙巴体育买球平台新葡京娱乐开云体育mu88qh88