منیب بٹ کا ماہرہ اورصبا قمر کیساتھ کام کرنے سے انکار،وجہ کیا بنی؟
کراچی (ویب ڈیسک)ایمن خان کے شوہراوراداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ اپنی سے بڑی اداکارائوں ساتھ کام نہیں کریں گے.ان کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان اور صبا قمر دونوں عمر میں مجھ سے بڑی ہیں لہذا ان کے ساتھ ہیرو نہیں آسکتا.ان خیالات کا اظہار انہوں نے ندا یاسر کے شو میں کیا.تفصیلات کے مطابق منیب بٹ اپنے نئے ڈرامے ’’بددعا‘‘ کی تشہیر کے لیے ندا یاسر کے شو میں شریک تھے جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق دلچسپ باتیں بتائیں۔ شو کے دوران ندا یاسر نےمنیب بٹ سے پوچھا کہ آپ کس ہیروئن کے ساتھ رومینٹک فلم میں بطور ہیرو آنا پسند کریں گے؟منیب بٹ نے جواب میں کہا مجھے اداکارہ یمنیٰ زیدی بہت پسند ہے۔
ندا یاسر نے کہا میں فلمی ہیروئن کی بات کررہی ہوں جیسے ماہرہ خان یا صبا قمر۔ اس بات کے جواب میں فوراً منیب بٹ نےکہا نہیں یہ دونوں تو مجھ سے عمر میں بہت بڑی ہیں اگر میں ان دونوں کے ساتھ ہیرو آیا تو چھوٹا لگوں گا۔منیب بٹ نے کہا ماہرہ خان اور صباقمر میری سینئر اداکارائیں ہیں لہٰذا میں اپنی ایج گروپ کی کسی اداکارہ کے ساتھ ہی ہیرو آنا پسند کروں گا۔