میری ماں کو شوہر عادل نے مارا، راکھی ساونت کا الزام
ممبئی : بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل خان درانی سے متعلق کہا ہے کہ ’میری ماں کو تم نے مارا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو میں راکھی ساونت نے اپنے شوہر پر والدہ کی سرجری کیلئے رقم ادا نہ کرنے کا الزام لگایا۔ میڈیا سے گفتگو میں راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل درانی پر کئی الزامات عائد کیے اور بتایا کہ وہ مجھے اپنی مبینہ گرل فرینڈ کیلیے چھوڑ گیا ہے۔راکھی ساونت نے مزید کہا کہ عادل مجھ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور اپنی مبینہ گرل فرینڈ تنو کے ساتھ رہ رہا ہے۔سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں بھارتی اداکارہ نے روتے ہوئے انداز میں کہا کہ میری ماں کو تم نے مارا ہے، آج میری ماں کا وقت پر علاج ہوگیا ہوتا تو شاید وہ نہیں مرتی۔ اداکارہ نے الزام لگایا کہ عادل درانی نے مجھے بالی ووڈ میں داخلے کیلئے سیڑھی کے طور پر استعمال کیا، وہ میری ساری دولت لے گیا، جس کے میرے پاس ثبوت ہیں۔راکھی ساونت نے الزام لگایا کہ عادل درانی نے مجھے جسمانی، جذباتی اور دماغی لحاظ سے استعمال کیا