میں ہوں نان فائلر،،،، پرائم منسٹر صاحب ذرا سنیے تو،،،، دیکھئے دلچسپ ویڈیو صرف وقت پر

میں ہوں نان فائلر،،،، پرائم منسٹر صاحب ذرا سنیے تو،،،، دیکھئے دلچسپ ویڈیو صرف وقت پر

نان فائلر ہوں ، چور نہیں ہوں

جناب وزیراعظم!

آپ نے خطاب کیا اور وہ اعداد و شمار بیان کئے جو سوشل میڈیا پر روایت کئے جاتے ہیں،
مجھے فی الوقت ملک پر تیس ارب یا اکتیس ارب کے قرضوں بارے کچھ نہیں کہنا
مگر مجھے آپ سے اپنے بارے ضرور کہنا ہے کہ
میں پاکستان ایک عام شہری، نان فائلر ضرور ہوں مگر ٹیکس چور نہیں ہوں ،
یہ کتنی بڑی زیادتی ہے کہ آپ میرے دئیے ہوئے ٹیکس پر ایوان وزیراعظم میں رہیں، ایک سال میں ایک ارب سے زائد خرچ بھی کریں،
آپ کے صدرعلوی صاحب میرے ٹیکسوں سے اپنے طوطوں کے لئے بیس، بیس لاکھ کے پنجرے بنانے کے اشتہارات بھی جاری کروائیں ، بتیس بتیس لاکھ کے مشاعرے بھی کروائیں،
آپ کے کسی دیہات سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ ایک برس میں بیس بیس کروڑ کے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں پر جھولا بھی جھولیں
اور
اس کے بعد آپ کہیں کہ ہم پاکستانی ٹیکس نہیں دیتے۔

سرکار ! یہ ریاست اور اس کے تمام ادارے ہمارے ہی ٹیکسوں سے چلتے ہیں کسی کے ذاتی اکاونٹ سے نہیں ۔

جناب وزیراعظم!

اگر صرف ایک فیصد پاکستانی ٹیکس دیتے ہوں تو یہ ملک ہرگز نہ چلے، نہ دفاعی اخراجات پورے ہوں اور نہ ہی شہری کہ ٹیکس تو پاکستان کا ہر شہری دیتا ہے۔
وہ بوڑھا شخص بھی جو کسی دور دراز کے علاقے میں کسی پہاڑی پر بیٹھا سگریٹ کے کش لگا رہا ہے،
وہ جو کسی گاوں میں گرم دن میں پنکھا چلا لیتا اور رات کو بلب جلا لیتا ہے۔

وہ شہری جو ایک گاڑی چلاتا ہے تواس کے خریدنے پر ٹیکس دیتا ہے،
ا س کی رجسٹریشن پر ٹیکس دیتا ہے،
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے پر ٹیکس دیتا ہے،
پٹرول ڈلوائے تو اس پر ٹیکس دیتا ہے،
چلائے یا نہ چلائے مگر اس کا ٹوکن ٹیکس بھرتا ہے،
کسی اچھی سڑک پر گاڑی لے جائے تو ٹال ٹیکس دیتا ہے،
لائن، لین یاکسی اشارے کی خلاف ورزی ہوجائے تو اس پر ٹیکس دیتا ہے۔

چلیں، گاڑی والے کو چھوڑیں،

ایک شخص مہینہ بھر محنت مزدوری کرنے کے بعد تنخواہ لیتا ہے تو ٹیکس دیتا ہے،
گھر میں پانی کانلکا کھولتا ہے تو ٹیکس دیتا ہے،
چولہا جلاتا ہے تو ٹیکس دیتا ہے،
اپنے پیاروں سے بات کرنے کے لئے فون کرتا ہے تو ٹیکس دیتا ہے،
بازار سے بنیان ، کرتا ، شلوار اور چپل خریدتا ہے تو ٹیکس دیتا ہے،
ٹی وی دیکھے یا نہ دیکھے ٹیکس دیتا ہے،
بچے کی سالگرہ کرتے ہوئے خوش ہوتا ہے تو کیک اور غباروں پر ٹیکس دیتا ہے،
اس کا کوئی پیارا مرجاتا ہے تو اس دفنانے سے رشتے داروں کو کھلانے تک پر ٹیکس دیتا ہے،
بیٹی یا بیٹے کی شادی کرتا ہے تو اپنی ایک ایک مسکراہٹ پر ٹیکس پر دیتا ہے ،
اب کیا وہ ٹیکس میں اپنی جان دے دے؟

جناب وزیراعظم!

یہ تصور درست کروا دیجئے، ٹیکس ہر پاکستانی دیتا ہے
مگر
ریٹرن کے فائلر صرف ایک فیصد ہیں
اور
ان دونوں کے درمیان فرق کرنا بہت ضروری ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ پاکستانی فائلر کیوں نہیں بنتے توا س کا جواب بھی بہت سادہ ہے کہ جب ہر پاکستانی ٹیکس دے رہاہے تو اسے فائلر ہونے میں کیا مسئلہ ہے،
جان لیجئے،
اسی سوال کے جواب سب سے بڑی حقیقت چھپی ہوئی ہے کہ خرابی ٹیکس دینے والے میں نہیں بلکہ ٹیکس لینے والے میں ہے۔
ہر پاکستانی اسی طرح سوچتا ہے جس طرح آپ وزیراعظم بننے سے پہلے سوچتے تھے کہ ہمارا ٹیکس ہماری فلاح و بہبود پر خرچ نہیں کیا جاتا اور ہمیں بتاتے تھے کہ آپ نے آف شور کمپنی اس لئے بنائی تاکہ ٹیکس بچایا جا سکے۔

بصد احترام، میں آپ کی گذشتہ تین برس کی انکم ٹیکس ریٹرنز دیکھتا ہوں تو میرے سامنے آتا ہے کہ آپ تین یا چار سو کنال کے گھر میں رہتے اور ہوائی جہازوں میں اڑتے پھرتے رہنے کے باوجودسالانہ اوسطاً ایک لاکھ روپے بھی براہ راست ٹیکس ادا نہیں کرتے رہے کیونکہ ہم سب پاکستانی یہی سمجھتے ہیں کہ ہمارے حکمران طبقات چاہے وہ سیاستدانوں اور بیوروکریٹوں سمیت کوئی بھی ہوں ، ہمارا ٹیکس کھا جاتے ہیں تو پھروہ ٹیکس ہم خود ہی کیوں نہ کھا جائیں مگر اس کے حقیقت ہونے کے باوجود میں اسے براہ راست ٹیکس نہ دینے کا جواز نہیں بناتا۔

جناب وزیراعظم!

وفاقی حکومت نے گیارہ کھرب بیس ارب کے اضافی ٹیکس لگائے تو پنجاب کی حکومت بھی پیچھے نہیں رہی اور اس نے ہر طبقہ ہائے زندگی پر ٹیکس باقاعدہ ’ ٹھوک‘ دئیے،

آپ کے اداروں اور ان اداروں کے اوپر بیٹھے ہوئے لوگوں کے پاس ذہنی اور جسمانی طور پر وہ صلاحیت ہی نہیں ہے کہ ٹیکس اکٹھا کر سکیں۔

آپ کے ٹیکس انسپکٹر جب کسی فیکٹری اونر کے پاس جاتے ہیں تو اسے بتاتے ہیں کہ تمہارا ٹیکس ایک لاکھ روپے بنتا ہے، پچیس ہزار جمع کرواو، پچیس ہزار مجھے دو اور پچاس ہزار کی بچت کرو۔

وہ اگر اس’ فراخدالانہ‘ اور’ سمجھدارانہ‘ پیش کش کو قبول نہ کرے تو اسے نہ صرف ایک لاکھ ٹیکس دینا پڑتا ہے بلکہ کئی لاکھ کی خواری الگ ہوتی ہے۔

مسئلہ ہی یہ ہے کہ ٹیکس نیٹ میں آنے والا ہرشخص رگڑا جاتا ہے کیونکہ وہ ایک آسان شکار ہوتا ہے۔

آپ کہتے ہیں کہ ایمنسٹی سکیم کا استعمال کیا جائے اور میرا کہنا ہے کہ اگر آپ اس سکیم کے ذریعے اپنے وزیر خزانہ کے ہی اثاثے ڈکلیئر کروا دیں تو قوم آپ کی پیش کش پر اعتماد کر لے گی۔

جناب وزیراعظم!

حقیقت تو یہ ہے کہ سرکاری ادارے ٹیکس لینا ہی نہیں چاہتے۔

ایف بی آر کہتا ہے کہ اسے ہر برس’ ریٹرن ‘جمع کروائی جائے جو وصولیوں اور ادائیگیوں پر ٹیکس کی رسید ہوتی ہے مگراس ریٹرن کا تیار کرنا ایک عام آدمی کے بس کی بات ہی نہیں، اسے انتہائی مشکل اور ٹیکنیکل بنایا گیا ہے مگر اس سے بھی

دلچسپ امر یہ ہے کہ
یہ ریٹرن آپ کے بنک اکاونٹ کی بنیاد پر بنتی ہے یعنی اگر آپ نقد لین دین کریں تو ریٹرن کی زدمیں نہیں آتے۔

اب سوال یہ ہے کہ
پاکستان کے سترہ ہزار سات سو انچاس بنکوں کے تقریبا پانچ کروڑ بنک اکاؤنٹس کا ڈیٹا تو سنٹرلائزڈ ہے اور اداروں کی انگلیوں کے نیچے ہے تو آپ ان پانچ کروڑ اکاؤنٹس کو جمع شدہ گوشوارے کیوں ڈیکلئیر نہیں کر دیتے جس کے بعد آپ کے فائلرز کی تعداد اچانک اٹھارہ ، بیس لاکھ سے بڑھ کے چار سے پانچ کروڑ ہوجائے گی۔

آپ سچ پوچھیں تو ریٹرن ایک رسید ہے کہ میں نے کتنا ٹیکس ادا کیا اور رسید ہمیشہ وصول کرنے والا دیتا ہے،

ہونا تو یہ چاہئے کہ میرے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ پر میری تنخواہ کے علاوہ پانی، بجلی، گیس، پراپرٹی، پٹرول، فون اور دیگر مدات پر جتنا ٹیکس کٹا اس کی رسید مجھے ایف بی آر دے اور میرا شکریہ ادا کرے مگریہاں الٹی گنگا بہتی ہے کہ ٹیکس بھی میں ہی دیتا ہوں اور نان فائلر ہونے کی وجہ سے چور بھی میں ہی کہلاتا ہوں ۔

جناب وزیراعظم!

اگر آپ شناختی کارڈ نمبر کو ہی نیشنل ٹیکس نمبر بنا کے کام شروع کر دیں اور بنک اکاونٹس ہی گوشوارے بنا دیں تو صرف ایک مزید کام کرتے ہوئے پوری کی پوری اکانومی کو ڈاکومنٹڈ کیا جاسکتا ہے کہ ایک لاکھ روپے سے زائد کسی بھی نقد ادائیگی یعنی کیش پے منٹ کو قانونی تسلیم کرنے سے انکا رکر دیا جائے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ ہر شہری اپنی ادائیگیوں کے قانونی تحفظ کے لئے بنکنگ چینل استعمال کرے گا۔

جب ہر زیر استعمال بنک اکاونٹ ایک گوشوارہ ہو گا تواس کے بعد کوئی امیر آدمی نان فائلر نہیں رہے گا اور جو رہے گا وہ اپنے رسک پر ہو گا کیونکہ کسی بھی تنازعے کی صورت میں عدالتیں اس کا دعویٰ قبول نہیں کریں گی۔ یوں ہمارے چہرے سے یہ کالک بھی اتر جائے گی کہ صرف ایک فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں، جی ہاں، اس سوشل میڈیائی تصور کو درست کرنا از حد ضروری ہے کہ پاکستانی ٹیکس نہیں دیتے، ٹیکس تو ہر پاکستانی دیتا ہے مگر فائلرز صرف ایک فیصد ہیں۔

xosotin chelseathông tin chuyển nhượngcâu lạc bộ bóng đá arsenalbóng đá atalantabundesligacầu thủ haalandUEFAevertonxosofutebol ao vivofutemaxmulticanaisonbetbóng đá world cupbóng đá inter milantin juventusbenzemala ligaclb leicester cityMUman citymessi lionelsalahnapolineymarpsgronaldoserie atottenhamvalenciaAS ROMALeverkusenac milanmbappenapolinewcastleaston villaliverpoolfa cupreal madridpremier leagueAjaxbao bong da247EPLbarcelonabournemouthaff cupasean footballbên lề sân cỏbáo bóng đá mớibóng đá cúp thế giớitin bóng đá ViệtUEFAbáo bóng đá việt namHuyền thoại bóng đágiải ngoại hạng anhSeagametap chi bong da the gioitin bong da lutrận đấu hôm nayviệt nam bóng đátin nong bong daBóng đá nữthể thao 7m24h bóng đábóng đá hôm naythe thao ngoai hang anhtin nhanh bóng đáphòng thay đồ bóng đábóng đá phủikèo nhà cái onbetbóng đá lu 2thông tin phòng thay đồthe thao vuaapp đánh lô đềdudoanxosoxổ số giải đặc biệthôm nay xổ sốkèo đẹp hôm nayketquaxosokq xskqxsmnsoi cầu ba miềnsoi cau thong kesxkt hôm naythế giới xổ sốxổ số 24hxo.soxoso3mienxo so ba mienxoso dac bietxosodientoanxổ số dự đoánvé số chiều xổxoso ket quaxosokienthietxoso kq hôm nayxoso ktxổ số megaxổ số mới nhất hôm nayxoso truc tiepxoso ViệtSX3MIENxs dự đoánxs mien bac hom nayxs miên namxsmientrungxsmn thu 7con số may mắn hôm nayKQXS 3 miền Bắc Trung Nam Nhanhdự đoán xổ số 3 miềndò vé sốdu doan xo so hom nayket qua xo xoket qua xo so.vntrúng thưởng xo sokq xoso trực tiếpket qua xskqxs 247số miền nams0x0 mienbacxosobamien hôm naysố đẹp hôm naysố đẹp trực tuyếnnuôi số đẹpxo so hom quaxoso ketquaxstruc tiep hom nayxổ số kiến thiết trực tiếpxổ số kq hôm nayso xo kq trực tuyenkết quả xổ số miền bắc trực tiếpxo so miền namxổ số miền nam trực tiếptrực tiếp xổ số hôm nayket wa xsKQ XOSOxoso onlinexo so truc tiep hom nayxsttso mien bac trong ngàyKQXS3Msố so mien bacdu doan xo so onlinedu doan cau loxổ số kenokqxs vnKQXOSOKQXS hôm naytrực tiếp kết quả xổ số ba miềncap lo dep nhat hom naysoi cầu chuẩn hôm nayso ket qua xo soXem kết quả xổ số nhanh nhấtSX3MIENXSMB chủ nhậtKQXSMNkết quả mở giải trực tuyếnGiờ vàng chốt số OnlineĐánh Đề Con Gìdò số miền namdò vé số hôm nayso mo so debach thủ lô đẹp nhất hôm naycầu đề hôm naykết quả xổ số kiến thiết toàn quốccau dep 88xsmb rong bach kimket qua xs 2023dự đoán xổ số hàng ngàyBạch thủ đề miền BắcSoi Cầu MB thần tàisoi cau vip 247soi cầu tốtsoi cầu miễn phísoi cau mb vipxsmb hom nayxs vietlottxsmn hôm naycầu lô đẹpthống kê lô kép xổ số miền Bắcquay thử xsmnxổ số thần tàiQuay thử XSMTxổ số chiều nayxo so mien nam hom nayweb đánh lô đề trực tuyến uy tínKQXS hôm nayxsmb ngày hôm nayXSMT chủ nhậtxổ số Power 6/55KQXS A trúng roycao thủ chốt sốbảng xổ số đặc biệtsoi cầu 247 vipsoi cầu wap 666Soi cầu miễn phí 888 VIPSoi Cau Chuan MBđộc thủ desố miền bắcthần tài cho sốKết quả xổ số thần tàiXem trực tiếp xổ sốXIN SỐ THẦN TÀI THỔ ĐỊACầu lô số đẹplô đẹp vip 24hsoi cầu miễn phí 888xổ số kiến thiết chiều nayXSMN thứ 7 hàng tuầnKết quả Xổ số Hồ Chí Minhnhà cái xổ số Việt NamXổ Số Đại PhátXổ số mới nhất Hôm Nayso xo mb hom nayxxmb88quay thu mbXo so Minh ChinhXS Minh Ngọc trực tiếp hôm nayXSMN 88XSTDxs than taixổ số UY TIN NHẤTxs vietlott 88SOI CẦU SIÊU CHUẨNSoiCauVietlô đẹp hôm nay vipket qua so xo hom naykqxsmb 30 ngàydự đoán xổ số 3 miềnSoi cầu 3 càng chuẩn xácbạch thủ lônuoi lo chuanbắt lô chuẩn theo ngàykq xo-solô 3 càngnuôi lô đề siêu vipcầu Lô Xiên XSMBđề về bao nhiêuSoi cầu x3xổ số kiến thiết ngày hôm nayquay thử xsmttruc tiep kết quả sxmntrực tiếp miền bắckết quả xổ số chấm vnbảng xs đặc biệt năm 2023soi cau xsmbxổ số hà nội hôm naysxmtxsmt hôm nayxs truc tiep mbketqua xo so onlinekqxs onlinexo số hôm nayXS3MTin xs hôm nayxsmn thu2XSMN hom nayxổ số miền bắc trực tiếp hôm naySO XOxsmbsxmn hôm nay188betlink188 xo sosoi cầu vip 88lô tô việtsoi lô việtXS247xs ba miềnchốt lô đẹp nhất hôm naychốt số xsmbCHƠI LÔ TÔsoi cau mn hom naychốt lô chuẩndu doan sxmtdự đoán xổ số onlinerồng bạch kim chốt 3 càng miễn phí hôm naythống kê lô gan miền bắcdàn đề lôCầu Kèo Đặc Biệtchốt cầu may mắnkết quả xổ số miền bắc hômSoi cầu vàng 777thẻ bài onlinedu doan mn 888soi cầu miền nam vipsoi cầu mt vipdàn de hôm nay7 cao thủ chốt sốsoi cau mien phi 7777 cao thủ chốt số nức tiếng3 càng miền bắcrồng bạch kim 777dàn de bất bạion newsddxsmn188betw88w88789bettf88sin88suvipsunwintf88five8812betsv88vn88Top 10 nhà cái uy tínsky88iwinlucky88nhacaisin88oxbetm88vn88w88789betiwinf8betrio66rio66lucky88oxbetvn88188bet789betMay-88five88one88sin88bk88xbetoxbetMU88188BETSV88RIO66ONBET88188betM88M88SV88Jun-68Jun-88one88iwinv9betw388OXBETw388w388onbetonbetonbetonbet88onbet88onbet88onbet88onbetonbetonbetonbetqh88mu88Nhà cái uy tínpog79vp777vp777vipbetvipbetuk88uk88typhu88typhu88tk88tk88sm66sm66me88me888live8live8livesm66me88win798livesm66me88win79pog79pog79vp777vp777uk88uk88tk88tk88luck8luck8kingbet86kingbet86k188k188hr99hr99123b8xbetvnvipbetsv66zbettaisunwin-vntyphu88vn138vwinvwinvi68ee881xbetrio66zbetvn138i9betvipfi88clubcf68onbet88ee88typhu88onbetonbetkhuyenmai12bet-moblie12betmoblietaimienphi247vi68clupcf68clupvipbeti9betqh88onb123onbefsoi cầunổ hũbắn cáđá gàđá gàgame bàicasinosoi cầuxóc đĩagame bàigiải mã giấc mơbầu cuaslot gamecasinonổ hủdàn đềBắn cácasinodàn đềnổ hũtài xỉuslot gamecasinobắn cáđá gàgame bàithể thaogame bàisoi cầukqsssoi cầucờ tướngbắn cágame bàixóc đĩaAG百家乐AG百家乐AG真人AG真人爱游戏华体会华体会im体育kok体育开云体育开云体育开云体育乐鱼体育乐鱼体育欧宝体育ob体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育开云体育开云体育棋牌棋牌沙巴体育买球平台新葡京娱乐开云体育mu88qh88