نماز عید کے بعد قبرستانوں میں رش،فاتحہ خوانی، شمعیں روشن کی گئیں
لاہور(میڈیا پاکستان)نماز عید کے فوری بعد قبرستان میں شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے عزیزواقارب کی قبروں پرفاتحہ خوانی کی اور ایصال ثواب کیلئے دعائیں مانگیں، رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پرپھولوں کی چادریں چڑھائیں اور اگر بتیاں روشن کیں۔قبرستان آنیوالے بچوں خصوصاًوالدین یاکسی دوسرے پیارے سے محروم ہوجانیوالوں کو آبدیدہ دیکھ کر قریب کھڑے دیگر افراد بھی اپنے جذبات پرقابو نہ رکھ پائے، شہری اپنے عزیزواقارب کی قبروں پرپھولوں اور آنسوؤں کے نذرانے پیش کرتے رہے۔ شہر کے قبرستانوں کے اردگرد وارڈنز کی عدم موجودگی پر ٹریفک جام رہی، شہریوں کوپریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔ شہری میانی صاحب اور دیگر قبرستانوں میں گاڑیوں، موٹرسائیکلوں سمیت داخل ہوگئے قبرستانوں کے باہر پارکنگ کیلئے جگہ نہ ہونے پر شہریوں نے سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کیں جبکہ قبرستانوں میں صفائی کے انتظامات بھی ناقص تھے۔
Leave a Reply