نواز شریف نے پارٹی کا اہم اجلاس لندن میں طلب کرلیا،راناثناء اللہ اور خواجہ آصف کو پہنچنے کی ہدایت
اسلام آباد :مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنمائوں کا اجلاس لندن میں طلب کرلیا ہے ،رانا ثناء اللہ اور خواجہ آصف کو فوری لندن پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر نواز شریف نے پارٹی کی سینئر رہنمائوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف کو جلد لندن پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ،اجلاس میں نوازشریف پارٹی رہنماؤں سے اپنی وطن واپسی سمیت پنجاب میں عام انتخابات میں حصہ لینے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے،لندن میں ہونے والے اجلاس میں سینئر نائب صدر مریم نواز بھی موجود ہونگی ،ن لیگ پنجاب کے صدر راناثنا ء اللہ اجلاس کو سیاسی صورت حال پر بریفنگ دیں گے جبکہ پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ کی کامیابی بارے اپنی رپورٹ دینگے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے رہنماؤں کو مرحلہ وار لندن بلاکر نواز شریف سب کی رائے لینا چاہتے ہیں،خواجہ آصف اور اور راناثناء اللہ ایک دو روز میں لندن روانگی متوقع ہے ۔