نواز شریف کے نام پر کورونا ویکسین کا معاملہ، اعلیٰ افسران معطل
لاہور(ویب ڈیسک )نواز شریف لندن میں موجود ہیں مگر لاہور میں ان کو کورونا ویکسین لگانے کا کیس سامنے آہا ہے جس کے بعس این سی او سی پر انگلی اٹھ گئی ہے.
اس حوالے سے کیس میں پیش رفت ہوئے ہے. نواز شریف کے نام پر کورونا ویکسین کے غلط اندراج کے حوالے سے کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم اور غفلت کے باعث سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منیر کو معطل کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں .
دوسری جانب چار رکنی تحقیقاتی ٹیم نے اس کیس کی رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو پیش کر دی جس میں تہلکہ خیز انکشافات کئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہے چار ملازمین نے تسلیم کیا کہ انہوں نے نواز شریف کا کورونا ویکسینیشن کا ڈیٹا رجسٹرڈ کیا ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسپتال انتظامیہ کی طرف سے سنٹر میں کوئی سینئر سٹاف تعینات نہیں لہذٰا ڈیٹا رجسٹرڈ کرنے کا ٹاسک وارڈ سرونٹ اور چوکیدار کو دیا تھا.