نیدر لینڈ کی اپنی وزیر خارجہ پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ
ایمسٹر ڈیم (ویب ڈیسک)افغانستان میں طالبان کے قبضے سے بعد وہاں موجود غیرملکیوں کے انخلا کا عمل جلداز جلد مکمل کیا گیا.اسی سلسلے میں نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ سگریڈ کاگ نے استعفیٰ دے دیا .تفصیلات کے مطابق افغانستان سے انخلا کے دوران بدنظمی کے باعث نیدرلینڈ حکومت نے اپنی وزیر کارجہ پر تنقید کی جس کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا.
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان سے انخلا کے دوران پیداہونے والے بحران پر نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ سگریڈ کاگ کو ذمہ دار ٹھرایا گیا. نیدرلینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک اجلاس کے دوران وزیر خارجہ کے خلاف تحریک پیش کی جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا کہ وزیر خارجہ نے غیر ذمے دارانہ رویہ اپنایا جس کی وجہ سے افغان مہاجرین کا انخلا مکمل نہیں ہوسکا۔
وزیر خارجہ سگریڈ کاگ نے اپنے خالف تحریک کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا.انہوں نے کہا کہ اس بحران کا ذمہ دار یہ ایوان حکومت کو سمجھتا ہے البتہ میں نےاپنی ذمہ داریاں مکمل طور پر ادا کیں تاہم پارلیمنٹ کے فیصلے کے بعد میں بحثیت وزیر نتائج کی ذمہ داری قبول کرتی ہوں اور مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرتی ہوں۔