نیشنل بنک ڈیفالٹر ،کالونی تھل ٹیکسٹائل ملز کو 19 دسمبر کو نیلام کرنے کا حکم
لاہور (ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل بنک ڈیفالٹر کالونی تھل ٹیکسٹائل ملز کو 19 دسمبر کو نیلام کرنے کا حکم دے دیا….. تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے نیشنل بنک پاکستان کی درخواست پر سماعت کی۔ بینک کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کالونی تھل ٹیکسٹائل ملز مالکان نے 27 ایکڑ 1 کنال کی فیکٹری مشینری سمیت رہن رکھوا کر قرض لیا، قرض کیلئے تنویر عزیز شیخ، احمد شیخ، محمو تیمور، عائشہ تنویر اور بینش تیمور نے گارنٹی بھی دی. قرض کی عدم ادائیگی پر کالونی تھل ٹیکسٹائل ملز کو 2013ء میں ڈیفالٹر قرار دیا گیا۔ڈیفالٹر ٹیکسٹائل ملز کیخلاف 13 کروڑ 16 لاکھ 64 ہزار روپے کی ڈگری جاری ہو چکی ہے، درخواست گزار بینک کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت رقم کی ریکوری کیلئے ڈیفالٹر کالونی تھل ٹیکسٹائل ملز کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دئیے۔ دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے کالونی تھل ٹیکسٹائل ملز کو 19 دسمبر کو نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔
Leave a Reply