نیوزی لینڈ کو 11 اوورز میں 87رنز کا ہدف
(بشکریہجنگ)
نیلسن میں بارش سے متاثرہ میچ نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف جیت کے لئے 11 اوورز میں مزید 87 رنز درکار ہیں۔ بارش سے قبل ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے 14 اوور میں 2 کھلاڑی آؤٹ پر 64 رنز بنا ئے تھے۔
دوسرے ایک روزہ میچ میں گرین شرٹس نے کیویز کو جیت کے لیے 247رنز کا ہدف دیا تھا۔
میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ60، شاداب خان52 اور حسن علی کے برق رفتار 51رنز کی اننگز شامل ہے جبکہ کیوی ٹیم کے بولرز کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 3جبکہ ٹم سائوتھی اور ٹاڈ ایسٹل نے 2،2 شکار کیے۔
اس سے قبل کپتان گرین شرٹس سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، جو شروعات میں بلکل ٹیم کے حق میں نہیں گیا اور ایک ایک کرکے آدھی ٹیم 108رنز کے اسکور پر کیوی بولرز کے سامنے فیل ہوکر پویلین لوٹ گئی تھی۔
اظہر علی6، امام الحق 2، بابر اعظم 10، سرفراز احمد 3، شعیب ملک 27، فہیم اشرف 7 اور محمد عامر 8 رنز اسکور کرسکے۔
پاکستان کو آج فخر زمان کی خدمات حاصل نہیں، وہ ان فٹ ہونے کے باعث آج کے میچ سے باہر ہیں اور ان کی جگہ امام الحق کو موقع دیا گیا تاہم وہ بھی ناکام رہے اور صرف 2رنز اسکور کرسکے۔
Leave a Reply