نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی کیلئے کتنی فوج تھی؟؟؟ شیخ رشید کے انکشافات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیریز کی منسوخی کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اتنی فوج نیوزی لینڈ میں نہیں ہوگی جتنی ہم نے ان کی سیکیورٹی پر لگائی تھی۔اسلام آباد میں شیخ رشید نےہفتہ وار پریس بریفنگ دی. بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ 19 اور 20 صفر کو شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر پاک فوج اور رینجرز تعینات کی جائیں گی، اس کے علاوہ موبائل فون سروس بھی معطل کی جائے گی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستانی کرکٹ کے شوقین ہیں، وزیر اعظم نے جب پاکستان کو دیا، میں اس وقت وزیر کھیل تھا. اپوزیشن نیوزی لینڈ کی ٹیم واپسی کا الزام ہم پر لگا رہی ہے، شیشہ کے گھر میں بیٹھ کر ہم پر تنقید نہیں کرنی چاہیے. پہلی مرتبہ کابینہ نے کسی کرکٹ ٹیم کو فوج کی سکیورٹی فراہم کی تھی اس لیے ہمیں کسی سے کچھ جاننے کی ضرورت نہیں . ہماری ایجنسیاں دنیا کی بہترین ایجنسیوں میں شمار ہوتی ہیں. فائیو آئی اس وقت کہاں تھی جب نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں پریکٹس کررہی تھی ؟جس ای میل کی بات ہورہی تھی وہ تو بعد میں آئی، ہم سے جو سلوک کیا جا رہا ہے اس کے مستحق نہیں۔
وزیر داخلہ نے بارڈر پر اپنے دورے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہ کہا کہ سرحدوں کا دورہ جنگ کے لیے نہیں امن کے لیے تھا ، انڈیا کو میرے بارڈر پر جانے کی تکلیف ہے.