نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا
ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ میں تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے جس کا آغاز 22 جنوری سے ہوگا۔ سیریز کے لیئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان آج کیئے جانے کا قوی امکان ہے۔
سری لنکا کے خلاف سیریز میں حصہ لینے والے ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل فاسٹ بالر عثمان شنواری پہلے ہی کمر کی تکلیف کے باعث ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔ آل راونڈر عماد وسیم گھٹنے کی تکلیف سے چھٹکارا نہیں پا سکے ہیں وہ بھی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔
صہیب مقصود ٹیم میں شمولیت کے مضبوط امید وار سمجھے جا رہے تھے پہلے وہ ون ڈے اسکواڈ میں فٹنس مسائل کے باعث شامل نہ ہو سکے اب وہ ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں بھی جگہ نہیں بنا پائے۔
احمد شہزاد اور عمر امین ٹیم کو نیوزی لینڈ میں جوائن کریں گے۔ حارث سہیل کو بھی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا جا ئے گا اس صورت میں اظہر علی اور امام الحق وطن واپس آ جائیں گے۔
Leave a Reply