وزیراعظم شہباز شریف سے لیگی رہنمائوں کی علیحدہ علحدہ ملاقاتیں
اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم سے وزیر مملکت پاور ڈویژن ہاشم نوتیزئی ،رکنِ قومی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ، سابق ارکانِ صوبائی اسمبلی صوفی اکرم اور زاہد اکرم، پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل ، اور سابق وزیرِ اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے علیحدہ علحدہ ملاقاتیں کی، ملاقات میں متعلقہ حلقے کے مسائل اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ،،وزیرِ اعظم سے پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل نے ملاقات میں صوبہ بلوچستان میں وزیرِ اعظم کی ہدایت پر شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں پر پیش رفت اور اس کے حوالے مثبت عوامی ردعمل پر گفتگو گی گئی، سابق وزیرِ اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ،وزیراعظم سے وزیر مملکت پاور ڈویژن ہاشم نوتیزئی کی ہونیوالی ملاقا ت میں پاور ڈویژن کے امور پر بات چیت اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ملک عبدالولی کاکڑ بھی موجود تھے۔ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔