وزیر اعظم نے بے نظیر بھٹوکو جمہوریت اور انسانی حقوق کا صلبی قرار دیدیا،زبردست الفاظ میں خراج عقیدت
اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کیلئے سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جمہوریت اور انسانی حقوق کا صلیبی قرار دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی پندرھویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ آمریت کیخلاف اور آئین اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے انہوں نے دلیرانہ جدوجہد کی جو ملکی تاریخ کا سنہری باب ہے،شہباز شریف نے کہا کہ محمد نواز شریف اور بینظیر بھٹو کا میثاق جمہوریت پاکستانی عوام کے لیے ایک تحفہ تھا جس نے پاکستان میں ایک نئی سیاسی ثقافت اور روایت کا آغاز کیا،وزیراعظم نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جرات مندانہ موقف اختیار کیا اور ان کی شہادت دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بے نظیر بھٹو کی انتھک خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،وزیراعظم نے بے نظیر بھٹو کے اہل خانہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ہمدردی کا اظہار کیا۔دریں اثنا، ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے بے نظیر بھٹو کو انسانی حقوق اور جمہوریت کی صلیبی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے ملک کی سیاست پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں اور ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ برسوں سے وسیع ہوتا جا رہا ہے۔