وفاقی وزیر احسن اقبال کی لندن میں نواز شریف اور مریم نوازسے ملاقات
اسلام آباد،لندن :مسلم لیگ ( ن) کے قائد میاں نواز شریف نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کو پارٹی انتخابات کی تیاریوں کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے مسلم لیگ نے کے قائد میاں نواز شریف سے لندن مین ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لندن میں ہو نیوالی ملاقات میں سنییر نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میںپنجاب کی موجودہ صورت اور پارٹی کے موجودہ ڈھانچے پر بھی گفتگو ہوئی ، نواز شریف نے احسن اقبال کو پارٹی انتخابات کی تیاریوں کا حکم دے دیا۔ قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ن لیگ کو فعال اور متحرک بنانے کیلیے آؤٹ آف باکس فیصلے بھی کرنا ہونگے۔ اب ہمیں بھی روایتی طریقوں سے باہر آنا ہوگا۔ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نے احسن اقبال نے مریم نواز کو احسن اقبال کی پارٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی،مریم نواز نے خصوصی طور پر پنجاب میں پارٹی میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ احسن اقبال نے نواز شریف اور مریم نواز سے جلد وطن واپس آنے کی درخواست بھی کی ۔