وفاقی کابینہ اجلاس،ارکان پارلیمنٹ کے حوالے سے اہم فیصلے
اسلام آباد (ویب ڈیسک)ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالےسے حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے.تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس ہواجس میں میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا .اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں10فیصد اضافہ کرنے کے حوالے سے سمری پیش کی گئی تھی. وفاقی کابینہ کااجلاس جاری ہے جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ 14نکاتی ایجنڈے پربھی غور کیا گیا۔اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس دینے کی سمری پیش کی گئی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کافیصلہ کیا گیا.علاوہ ازیں اجلاس میں ہیوی کمرشل گاڑیوں پروینڈرزکیلئے بڑھائی گئی ڈیوٹی ختم کرنے پر غور جبکہ 20ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیئرمین وممبران کی تنخواہوں ور مراعات کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔اجلاس کے ایجنڈے میں قائد اعظم فاؤنڈیشن ایکٹ2021کاڈرافٹ ، امیگریشن واورسیزایمپلائمنٹ بیورومیں امیگیرنٹس محافظ کی تقرری اور ایف بی آرڈیٹاہیک معاملےپرآپریشنل ایمرجنسی نفاذکافیصلہ شامل ہیں۔