ومی ٹیم ایشین پیسفک جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 18 اپریل کو جاپان سے براہ راست متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوگی
رکنی قومی ٹیم ایشین پیسفک جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئی18 اپریل کو جاپان سے براہ راست متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوگی۔
اسلام آباد( ایمرا نیوزآن لائن )
پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایا کہ چیمپئن شپ 19 سے 23 اپریل تک متحدہ عرب امارات کے شہر الفجیرہ میں کھیلی جائے گی جس میں 2 کھلاڑی اور ایک آفیشل ملک کی نمائندگی کریں گے۔کھلاڑیوں میں شاہ حسین شاہ اور آمنہ طیاڈا شامل ہیں دونوں کھلاڑی 18 اپریل کو جاپان سے براہ راست متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔ دونوں کھلاڑی جاپان میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ ایونٹ میں آمنہ طیاڈا کا میچ 20 اپریل کو ہوگا جبکہ شاہ حسین شاہ اپنا پہلا میچ 21 اپریل کو کھیلے گا۔ایونٹ میں شرکت کے بعد وہ پاکستان واپس آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں ایشین ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک گیمز 2020 کیلئے کوالیفکیشن راؤنڈ ہے۔ توقع ہے کہ اس ایونٹ میں قومی کھلاڑی اپنی عالمی رینکنگ میں بہتری لائیں گے۔ دریں اثنا پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل جنید عالم اور نائب صدر مسعود احمد خان جوڈو یونین آف ایشین کانگریس میں شرکت کیلئے 16 اپریل کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔