“وہ تو میں نےمذاق کیا تھا” حریم شاہ کا شادی سے متعلق نیا شوشہ
سندھ (ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکرحریم شاہ جو مختلف تنازعات کا شکار رہتی ہیں انہوں نے ایک بار پھر ایک نیا شوشہ چھوڑا ہے. حریم شاہ اپنےشوہر کے پہلے سے شادی شدہ ہونےاور پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ہونے کے دعوے سےمکر گئی ہیں . تاہم ان کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کا نام بلال شاہ ہے اور ان کا تعلق پی پی پی سے ہے۔حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہرشادی سے پہلےغیر شادی شدہ تھے اور ان کا نام بلال شاہ ہے.علاوہ ازیں بلال شاہ کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے بہت قریبی ہیں۔
حریم شاہ کا کہنا تھا میرے شوہرپہلےسے شادی شدہ ہیں، جب وہ اپنی پہلی بیوی کوراضی کرلیں گے تب سب کو شوہر سے متعلق بتاؤں گی۔تاہم اب حریم شاہ شوہر کے رکن سندھ اسمبلی ہونے سمیت پہلے سےشادی شدہ ہونے کے دعوے سے مکرگئی ہیں ۔حریم شاہ نےشادی شدہ والی بات پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘وہ تو میں نے مذاق میں کہا تھا ‘۔حریم شاہ نےبلال شاہ کی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں وہ سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں.