ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں کل مدمقابل
لندن (میڈی پاکستان)انگلینڈ کی سرزمین پر ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ (day night test)میچ میں آمنے سامنے ہوں گی ، کرکٹ کی تاریخ کا یہ پانچواں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہے۔
ایجبسٹن کے تاریخی کرکٹ گراونڈ پر انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جب پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے میدان میں اتریں گی تو انگلش کرکٹ کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔
انگلش سر زمین پر پہلے ڈے اینڈ نائٹ میچ کے لئے انگلش ٹیم نے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں ، ڈے نائٹ ٹیسٹ کا تجربہ نہ ہونے کے باوجود انگلش کرکٹرز اپنی سرزمین پر پہلے ڈے نائٹ میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔
انگلش فاسٹ بائولر کرس ووکس کہتے ہیں مصنوعی روشنیوں میں بیٹنگ کرنا بلے بازوں کا کڑا امتحان ہوگا ، انگلش وکٹ کیپر جونی بریسٹو کہتے ہیں کہ پنک بال کے مصنوعی روشنیوں میں فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کو فائدہ پہنچے گا۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایجبسٹن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا پانچواں جبکہ ڈیوک گیند کے ساتھ ہونے والا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ ہوگا۔
Leave a Reply