وینزویلا: صدر نکولس پر خطاب کے دوران ڈرون دھماکوں سے حملہ
کاراکس(نیٹ نیوز/ایمرا نیوز) وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو پر نیشنل گارڈ کی تقریب میں خطاب کے دوران ڈرون دھماکوں سے حملہ کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر نکولس میڈورو نیشنل گارڈ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران دھماکا خیز مواد سے بھرے کئی ڈرون سے دھماکے کیے گئے جس میں صدر نکولس بال بال بچ گئے تاہم 7 نیشنل گارڈزخمی ہوگئے۔وینزویلا کے وزیر اطلاعات نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے اس وقت کیے گئے جب صدر نکولس تقریب سے خطاب کر رہے تھے، اس دوران دھماکا خیز مواد سے بھرے کئی ڈرون دھماکے سے پھٹے۔ وینزویلا کے صدر نے ڈرون دھماکوں اور خود پر قاتلانہ حملوں کا الزام امریکا، کولمبیا اور اپنے ملک کی دائیں بازوں کی جماعت پر لگایا ہے۔صدر نکولس نے قوم سے خطاب میں کہا کہ حملے کی مالی مدد کرنے والے اور کئی منصوبہ ساز فلوریڈا میں رہتے ہیں امید ہے۔صدرنکولس نے بتایا کہ اڑتی ہوئی چیز ان کے سامنے پھٹی، ابتدا میں انہیں لگا کہ تقریب میں شاید کوئی تیکنیکی خرابی ہوگئی لیکن اسی دوران دوسرا دھماکا ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف پ±رتشدد کارروائیاں مسلسل ناکام ہوتی رہیں گی۔
Leave a Reply