ویڈیو گیم کا ایسا شوقین آپ نے پہلے کھبی نہیں دیکھا ہوگا، حیران کن خبر
تائی پے: (نیٹ نیوز/ایمرا نیوز) آپ نے بہت سے ویڈیو گیم کے شوقین دیکھے ہوں گے ، لیکن کوئی 70 سال کی عمر میں بھی ویڈیو گیم کا اتنا شوقین ہوسکتا ہے خود دیکھیں.
پوکے مون گونامی گیم نے چند سال قبل نوجوانوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا اور مقبولیت کے نت نئے ریکارڈ بنائے تھے۔ ایک تائیوانی باشندے نے تو حد ہی کر دی جو اس گیم کو مسلس 20 گھنٹے کھیلنے سے بھی نہیں چوکتے۔
وقت کیساتھ گیم کی مقبولیت کم ہوتی گئی لیکن آج بھی اس کے دلدادہ افراد کافی تعداد میں ہیں لیکن تائیوان میں اس حوالے سے نہایت انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 70 سالہ بزرگ نے اس گیم کو اپنی زندگی کا واحد مقصد بنا رکھا ہے، چن سانیون اپنی سائیکل پر 9 سمارٹ موبائل فون نصب کئے ہر وقت تائی پے کی سڑکوں پر گیم کے کرداروں کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں۔
ہر موبائل کیساتھ ایک ایک پاور بینک بھی نصب کیا ہوتا ہے اور کبھی کبھی وہ مسلسل 20 گھنٹے تک گیم میں مصروف رہتے ہیں۔ سانیون کا کہنا ہے کہ میرے پوتے نے مجھے اس گیم سے متعارف کرایا تھا،میں تقریباً ہر ماہ 15سو ڈالر اس گیم پر خرچ کرتا ہوں، انکی سائیکل بھی کافی منفرد ہے اور جدید آلات سے لیس ہے۔
Leave a Reply