پائے کپور خاندان کی پسندیدہ ڈش ہے، کرینہ کپور
ممبئی:بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور چھوٹے نواب سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے اپنے خاندان کی پسندیدہ ڈش کا نام بتا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں کرینہ نے بتایا کہ ان کا خاندان کھانے پینے کا بہت شوقین ہے اور جب سارے اکھٹے ہوتے ہیں تو صرف کھانے اور اداکاری پر ہی سب سے زیادہ بات ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ہمارا خاندان ان دونوں چیزوں سے پیار کرتا ہے اور کھانے کے بارے میں کافی بات کی جاتی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب ہم سب ملتے ہیں تو سب سے زیادہ شوق سے پائے کھاتے ہیں یہ ایک سالن ہے جو بیحد ذائقے دار ہوتا ہے۔ دعوتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ جب ہم سب اکھٹے ہوتے ہیں تو ہماری آوازیں اتنی اونچی ہوجاتی ہیں کہ اگر کوئی سْنے تو سمجھے گا کہ لڑائی ہورہی ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ جب ہم سب ایک جگہ جمع ہوتے ہیں تو کسی اطالوی فیملی کی طرح لگتے ہیں، ہنسی مزاق ہوتا ہے سب شور مچا رہے ہوتے ہیں کسی اور کو کچھ سمجھ نہیں آتی لیکن ہمیں مزہ آ رہا ہوتا ہے۔