پاکستانی نوجوان فٹبال ورلڈکپ میں شامل ہوگیا
(سپورٹس ڈیسک/ایمرا نیوز)
کھیلوں کی مصنوعات بنانے کیلئے دنیا بھر میں مشہور پاکستان کا شہر سیالکوٹ سے 15 سالہ نوجوان میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ میں جمعہ کے روز برازیل اور کوسٹا ریکا کے درمیان میچ میں ٹاس کریں گے۔
احمد رضا کے والد شبیر احمد خود سیالکوٹ میں فٹ بال بناتے ہیں اور ان کا خاندان تین نسلوں سے فٹ بال کو تیار کرنے کا کام کرتا آیا ہے۔
احمد رضا جمعہ کو پہلے پاکستانی بن جائیں گے جو فیفا ورلڈ کپ کے گراؤنڈ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
احمد رضا کیلئے برازیل اور کوسٹا ریکا کے درمیان میچ کا ٹاس کرنا اور بھی زیادہ اہمیت اس لیے رکھتا ہے کہ وہ برازیل اور نیمار جونیر کے مداح ہیں اور ان کو موقع ملے گا کہ وہ اپنی پسندیدہ ٹیم اور پسندیدہ کھلاڑی سے ملاقات کر پائیں گے۔
یہ قدم مشروبات بنانے والی کمپنی کوکا کولا نے لیا ہے۔ احمد رضا کے علاوہ وہ پاکستان نیشنل فٹ بال ٹیم کے کپتا کلیم اللہ کو بھی روس لے کر جا رہی ہے۔ احمد رضا سے پہلے اگرچہ کسی پاکستانی نے فیفا ورلڈ کپ میں نمائندگی نہیں کی ہے لیکن پاکستان کے بنے ہوئے فٹ بال فیفا ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔
روس میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ میں بھی فٹ بال پاکستان ہی میں بنے ہیں۔ اس سے قبل فیفا ورلڈ کپ 2014 میں بھی سیالکوٹ میں تیار کردہ فٹ بال استعمال کیے گئے تھے۔ پاکستان میں فٹبال کی صنعت تقسیم ہند سے پہلے کی موجود ہے۔
Leave a Reply