پاکستان الیون نے برطانوی الیون کو 133رنز سے شکست دے دی
میرانشاہ (میڈیا پاکستان )شمالی وزیر ستان میں خیر سگالی کرکٹ کپ میں پاکستان الیون نے برطانوی میڈ یا الیون 133رنز سے کو شکست دے دی لیکن دونوں ٹیم نے مل کر عوام کے دل جیت لیے ۔تفصیل کے مطابق میران شاہ میں خیر سگالی میچ یونس خان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا جہاں پاکستان الیون نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 254رنز بنائے ۔پاکستان الیون کی جانب سے 80سکور کر کے شاہد آفریدی سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے ،ان کے علاوہ عمر امین اور کامران اکمل نے بھی نصف سنچریاں بنائی جبکہ انضمام الحق نے 28سکور بنائے ۔جواب میں ورلڈ الیون نے مقررہ 20اوورز میں 120رنز بنائے اور اس طرح پاکستان الیون 133رنز سے جیت گیا ۔میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیو ں میں میڈلز تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر شاہد آفریدی کو مین آف دی میچ اور عمر امین بہترین بلے باز کا ایوارڈ دیا گیا۔
Leave a Reply